1242 اسسٹنٹ پروفیسرس کو ملی بڑی راحت, کرناٹک حکومت نے کیا بڑا اعلان
بنگلورو (پریس ریلیز) وزیر اعلی تعلیم کرناٹک ڈاکٹر ایم سی سدھاکر کے دفتر سے جاری آفیشل لیٹر کے مطابق وزیر اعلی تعلیم کرناٹک نے محکمئہ کالجیٹ ایجوکیشن کو یہ ہدایات جاری کیے ہیں کہ کرناٹک ایکزامنیشن اتھاریٹی کے تحت جو 1242 اسسٹنٹ پروفیسرس کا فائنل انتخاب کیا گیا ہے انہیں فوری تقرری آرڈر دیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ہائی کورٹ میں اور کے ای ٹی KAT میں اور کچھ جغرافیہ سبجکٹ کی پولیس انکوائری میں جو مسائل زیر التوا تھے وہ تمام مسائل اب حل ہوچکے ہیں۔ اب تقرری آرڈر دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ لہذا فائنل منتخب امیدواران تقرری آرڈر کے مستحق ہیں۔ انہوں نے یہ صراحت کی کہ یہ تقرری کا پروسیس تقریبا” تین سال کے عرصہ سے جاری ہے اب دیر کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے امیدواروں اور دیگر منسٹرس, ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کی مسلسل یاداشتوں کا بھی ذکر کیا ہے۔