ریاست میں 2500 کلومیٹر کی انسانی زنجیر امن بین الاقوامی یوم جمہوریت کے موقع

0
Post Ad

بسوا کلیان: بین الاقوامی یوم جمہوریت کے موقع پر کرناٹک حکومت کے اعلامیہ کے مطابق ریاست میں 2500 کلومیٹر کی انسانی زنجیر امن اور بھائی چارگی کا پیغام دینے کی غرض سے بیک وقت تشکیل دی گئی۔ انسانی زنجیر کا افتتاح بیدر ضلع کے بسوا کلیان تعلقہ میں موجود انوبھو منٹپ سے ہوا اور اختتام ریاست کے چامراج نگر میں ہوا۔ شہر کے ذکری اردو گرلز ہائی اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے بھی اس میں شرکت کی۔ ضلع انتظامیہ نے اس موقع کے لئے بہترین انتظامات کئے تھے۔ ایشور کھنڈرے اور رحیم خان ریاستی وزراء نے بھی اس میں شرکت کی۔ ان کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ڈی پی آئی و دیگر سرکاری عہدیداران بھی موجود رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!