بسواکلیان انوبھو منٹپ کو 50کروڑ کاگرانٹ کرنے پر، بسواناکے پرستاروں میں مسرت کی لہر

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار )بسواکلیان ایک مقدس جگہ ہے جہاں عالمی گرو بسونا نے 12 رویں صدی میں سماجی انقلاب برپا کر کے مساوات لے آئے تھے۔ اس لیے بسواکلیان میں ایک نیا انو بھو منٹپ تعمیر کیا جا رہا ہے، جو کہ بسوانّا کے پرستاروں کے لیے خوشی کی بات ہے۔ اس منٹپ کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ (منظوری)جاری کی ہے۔ اس طرح کانگریسی قائد دھراج ایس تالمپلی نے چیف منسٹر اور بید رضلع کے انچارج منسٹر کو گرانٹ جاری کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے آگے بتایا کہ بسواکلیان کے آس پاس رنگ روڈ کی بھی بہت ضرورت ہے۔ گاڑیوں کی آمد ورفت میں آئے روز اضافے کے باعث یہاں کے عوام کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس لیے بسواکلیان شہر کے ارد گرد رنگ روڈ کی تعمیر بہت ضروری ہے۔ مسٹر تا لمپلی نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیشگی 200 کروڑ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے 100 کروڑ کی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!