انجمن ڈگری کالج بیجاپورمیں 75/ویں یومِ آزادی تقریب کاکامیاب انعقاد
ویجاپور۔17/اگست (پریس ریلیز) انجمن ڈگری کالج بیجاپور کے زیراہتمام 75/ویں جشنِ یومِ آزادی کاکامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ حضرت سید شاہ زین العابدین پیراں پیرزادے حسینی ہاشمی، نائب صدر انجمن ِ اسلام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پورے ہندوستان میں آج جشن کاماحول ہے، آزادی کے حوالے سے ہر گھر میں ترنگا لہرایا جارہاہے۔ میں تمام برادران وطن کو75/ویں جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کرتاہوں۔ بڑی قربانیوں اور جانفشانی کے بعد ہمیں آزادی جیسا تحفہ 15/اگست 1947ء کو ملا۔ آج ہم آزادہندوستان میں سانس لے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اے این چڑگی پرنسپل انجمن ڈگری کالج نے کہاکہ آج کے دن ہم ان عظیم رہنماؤں اور شہیدوں کویاد کریں جنہوں نے ہمارے ملک ہندوستان کو انگریزوں کے ظلم وستم سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیان دیں۔ کئی کئی دفعہ جیلوں میں ڈالے گئے۔ پھانسی کے تختوں پرچڑھائے گئے۔ تب کہیں جاکر ہمیں آزادی حاصل ہوئی۔ ہندوستان کی آزادی میں ہر مذہب کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صدر شعبہئ اردو نے تمام ہندوستانیوں کو 75ویں جشن ِ آزادی پر مبارک باد پیش کی۔