اوراداسمبلی حلقہ کے لیے 84.82 کروڑروپئے منظور: وزیر پربھو چوہان

0
Post Ad

بیدر۔ 9/ فروری(محمدیوسف رحیم بیدری) محکمہ افزائش مویشیاں کے وزیر پربھو بی چوہان نے کہا ہے کہ اورا د(بی) ٹاؤن، کمل نگر اور 6 دیہاتوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے مرکزی حکومت کی امرت یوجنا کے تحت 84.82 کروڑ کے ایک پروجیکٹ کے لیے منظوری مل گئی ہے۔.ایک پریس ریلیز میں وزیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت، اورا د(بی) ٹاؤن، کمل نگر اور 6 گاؤں کو کارنجہ ذخائر سے پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس سے قبل اورا د(بی) حلقہ میں پینے کے پانی کا کافی مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد پینے کے پانی کی فراہمی پر زیادہ زور دے کر کام کر رہا ہوں۔اوراد (بی) اسمبلی حلقہ کے بہت سے گاؤں پانی کی فراہمی کے لیے دریائے مانجرا پر منحصر تھے۔ گرمیوں کے موسم میں اس ندی کا پانی خشک ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دریا کے پانی پر انحصار کرنے والے دیہاتوں میں پانی کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔اس نئے پروجیکٹ کی وجہ سے اوراد (بی) ٹاؤن، کمال نگر اور 6 دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔حلقے کے عوام پینے کے پانی کے لیے جدوجہد نہ کریں۔ میں اس امید کے ساتھ مسلسل کوشش کر رہا ہوں کہ لوگوں اور مویشیوں کے لیے پانی کا مسئلہ نہ ہو۔ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی کئی اسکیموں کو منظورکرواکرانہیں لاگو کر رہا ہوں۔ وزیر نے کہا کہ 84.82 کروڑ کے پروجیکٹ سے اورا د(بی) ٹاؤن، کمل نگر اور 6 گاؤں والوں کو پینے کے پانی کا مستقل حل ملے گا۔وزیر پربھو چوہان نے اوراد حلقہ کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کا حلقہ کی ترقی کے مفاد میں تمام مطالبات قبول کرنے پر وزیراعلیٰ بومئی، وزیر اعظم نریندر مودی اور شہری ترقیات کے وزیر بھیرتی بسواراج کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ جنہوں نے پروجیکٹ کو منظوری دینے میں مدد کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!