بسوا کلیان میں 8واں سہ روزہ قرآن پروچن 13، 14اور 15دسمبر 2023 کی ہوگا پریس کانفرنس سے خطاب
بسواکلیان:( نامہ نگار ) جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے آٹھواں سہ روزہ قرآن پروچن 13 تا 15 دسمبر 2023 بروز چہار شنبہ جمعرات اور جمعہ ٹھیک: 6.30تا 8.30 بجے شام کو, سبھا بھون تیر میدان, بسوا کلیان میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں پہلے دن ملک کی ترقی اور اخلاقی اقدار ، دوسرے دن خوشحال خاندان اور تیسرے دن کامیاب زندگی کے موضوع پر ریاست کرناٹک کے مشہور کنڑی مقرر جناب محمد کنہی صاحب منگلور سیکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک درس قرآن پیش کرینگے۔ قرآن مجید کی تعلیمات کو برادران وطن تک پہنچانے کا یہ سنہرہ موقع ہے ۔ لہذا برادران ملت اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کو اس میں شرکت کی دعوت دیں، غیر مسلم افراد سے انفرادی و اجتماعی ملاقاتیں کرتے ہوئے بھائی چارگی کا پیغام پہنچائے اور قرآن پروچن میں شرکت کرائیں۔ سہ روزہ قرآن پروچن کے ضمن میں پریس کانفرنس ہوئی جس میں منہاج الدین بھولے, اسد اللہ خان, اور محمد اسلم جناب,امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان موجود تھے۔