نارتھ ایسٹ کرناٹک گریجویٹ الیکشن:دوسری ترجیحی ووٹ میں چندر شیکھر پاٹل نے 4,651 ووٹوں کے فرق سے کامیاب

0
Post Ad

بیدر۔ 7/ جون (محمدیوسف رحیم بیدری) کرناٹک قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے نارتھ ایسٹ کرناٹک گریجویٹ انتخابات کے نتائج جمعہ کو سامنے آئے، دوسری ترجیحی ووٹوں کی گنتی میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل نے 4,651 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔کلبرگی شہر کے گلبرگہ وی وی کے سادھوی شرومنی شیوشرنے ہیم ریڈی ملّما اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر میں جمعرات کی صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور جمعہ کی صبح 11 بجے تک جاری رہی۔ آخر میں، دوسری ترجیحی ووٹوں کی گنتی کے بعدانتخابی افسر کرشنا باجپائی نے چندر شیکھر پاٹل کو جیت کا سر ٹیفکیٹ حوالے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!