اردو حامی تاجر جناب راموجی راؤ نہیں رہے، کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کااظہار ِ غم

0
Post Ad

بیدر۔ 8/جون (پریس نوٹ) کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر کے صحافی عہدیداران جناب محمدیوسف رحیم بیدری (صدر) جناب محمد نعیم الدین چابکسوار (نائب صدراول) جناب عبدالقدیر لشکری (نائب صدر دوم) محمد فراست عرف عمران خان (سکریڑی)،محمد کلیم الدین روشن (جوائنٹ سکریڑی)، جناب محمد امجدحسین (خازن)، مولوی محمد افسرعلی نعیمی ندوی (نائب خازن)، دیگرصحافیوں اور اراکین جناب سراج الحسن شادمان، محمد سلطان وغیرہ نے سابق چینل ای ٹی وی اردواور موجودہ ای ٹی وی بھارت کے بانی اور مالک جناب راموجی راؤ کے دیہانت پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ اور کہاہے کہ رامو جی راؤ نے ای ٹی وی اردو کے ذریعہ اردو ادب اور اردو تہذیب کو ملک ہی نہیں بیرون ملک تک پہنچانے میں اپنارول بخوبی نبھایا۔ اردو زبان کے علاوہ اردوصحافت نے بھی اپنے نئے دور کو دیکھا۔ کئی ایک صحافی ای ٹی وی اردو کے ذریعہ سامنے آئے۔ شعراء اور ادیب کی ایک کہکشاں مختلف علاقوں سے ”محفل مشاعرہ“کے ذریعہ سامنے آتی رہی۔NRIsکی محفلوں کو بھی ای ٹی وی اردو میں جگہ دی گئی۔ سوشیل میڈیا کی آمد سے پہلے تک ای ٹی وی اردو ہی کابول بالاتھا۔ راموجی راؤ اردو کے محسن بھی تھے اور مسیحا بھی۔ ان کی خدمات یا درکھی جائیں گی۔ ان کے انتقال پر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر دراصل تمام شعراء اور ادباء سے ان کاغم منانے اور ان کے کام کوخراج تحسین پیش کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ آج ہندوستان کو راموجی راؤ جیسے اردو حامی تاجروں کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے حال پر رحم فرمائے۔ ا ن سے بہتر معاملے کرے۔ آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!