بسواکلیان میں 16جون 2024کو شراب مکت کیمپ

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار) جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کی طرف سے تعلقہ بسوا کلیان کے لیے شراب نوشی کے خاتمےاور نشہ کے عادی افراد کو شراب پینے کی عادت سے چھڑوانے کے شراب مکت کیمپ 16جون 2024 بروز اتوار صبح 11بجے تا 5.00بجے بمقام :ذکری اسکول نزد بس اسٹینڈ، بسوا کلیان میں ڈاکٹر منور حسین صاحب، کے نگرانی میں رکھا گیا ہے بسوا کلیان میں پریس کانفرنس سے منہاج الدین بھولے،ریاض پٹیل اورعرفات احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا،تعلقہ بسوا کلیان کو شراب اور تمباکو نوشی جیسے نشہ والی اشیاء سے پاک کرنا ہے اس کیمپ میں ڈاکٹر منور حسین صاحب کے ذریعے شراب پینے والے لوگوں کی کونسلنگ کرتے ہوئےاور دوا سے چھڑوانا ہے ،اس پریس کانفرنس سے مزید انہونے کہا کہ شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے روکنے کی کوشش کرنا ہے شراب پینے سے حادثات میں اِضافہ ہورہاہے،قتل غارت گری, چوری ڈکیتی اور دیگر برائیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ہر ایک کی ذمے داری ہوتی ہے کہ شراب نوشی سے پاک معاشرہ اور سماج کو بنانا ہے انہونے کہاکہ شراب اور تمباکو نوشی سے پاک شہر سےمُلک کی ترقی اور خوش حالی بھی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!