بسواکلیان کے محمد نعیم الدین چابکسوار کا اردو اخبارات و رسائل سے جڑا 30 سالہ صحافتی سفر

مضمون نگار: ڈاکٹر سید اسد اللہ مجاہد

0
Post Ad

بسواکلیان شہر سے تعلق رکھنے والے محمد نعیم الدین چابکسوار اردو اخبارات و رسائل کے ایجنٹ اور صحافی کے طور پر شہر میں تقریبا” تیس برسوں سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ نعیم الدین بھائی اور ان کے دو بھائیوں اکرام الدین چابکسوار اور ریاض الدین چابکسوار سے میری ملاقات سن 1998 سے ہے جبکہ میں میٹرک پاس ہونے کے فوری بعد ہمناآباد کے معروف بزنس مین جناب عبدالقدوس صاحب اور جناب رفیع صاحب کے اسٹار زیراکس اور کورئیر سرویس میں بطور ملازم کام کیا کرتا تھا۔ نعیم الدین بھائی سے میرے تعلق میں اس وقت اضافہ ہوا جب انہوں نے مجھے سن 2009 میں جناب مجاہد پاشاہ قریشی صاحب کے ادارہ آئیڈ ئیل گلوبل اسکول بسواکلیان میں بطور اردو ٹیچر کام کرنے کا موقع فراہم کروایا۔ نعیم بھائی کو اردو زبان، اردو تعلیم ،اردو اخبارات ،اردو رسائل و کتب سے بہت دلچسپی ہے۔ ذکری اردو اسکول ،ذکری بک سنٹر وغیرہ کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ نعیم بھائی کے ساتھ رہ کر میرے صحافتی شوق میں مزید اضافہ ہوتا رہا۔ حالانکہ میرے صحافتی اساتذہ میں ڈاکٹر خلیل مجاہد صاحب اورڈاکٹر فاضل حسین پرویز صاحب نے مجھے صحافتی اصولوں سے پہلے ہی آگاہ کر رکھا تھا۔ تاہم نعیم بھائی کے ساتھ رہ کر اس میں نکھار آتا رہا۔ نعیم بھائی نے روزنامہ سیاست سے سن 1993 میں صحافتی سفر کا آغاز کیا پھر روزنامہ منصف،روزنامہ انقلاب دکن گلبرگہ،ہفت روزہ دعوت کے علاوہ کئی دیگر اخبارات میں نامہ نگار کے فرائض انجام دیتے رہے۔آج کل عوم ٹائمز کے نام سے اردو نیوز ویب سائٹ چلا رہے ہیں۔ اوراردو زبان کے فروغ کےلئے ابھی بھی آپ کی سرگرمیاں جاری ہیں خاص طور پر اردو میڈیم اسکولوں کی ترقی کے لئے پیش پیش رہتے ہیں۔ نعیم بھائی جب بھی مجھ سے ملتے ہیں بہت گرمجوشی اور خلوص سے ملتے ہیں۔ ان سے میری بہت یادیں وابستہ ہیں۔ جب میں روزگار کی تلاش میں تھا تو انہوں نے میرے ساتھ نہایت مخلصانہ رویہ روا رکھا۔ اللہ تعالی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔اور ان کی مخلصانہ خدمات کو قبول فرماتا رہے۔ بسواکلیان کے دیگر سینئر صحافیوں میں جناب خواجہ سرتاج الدین مرشد اور مرحوم میراقبال علی صاحب کا نام بھی قابل ذکر یے۔

 

مضمون نگار: ڈاکٹر سید اسد اللہ مجاہد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!