نئے کلکٹر سے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے چھ رکنی وفد نے کی ملاقات
وقار آباد۔ 22/فروری (حبیب الرحمن) جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے چھ رکنی وفد نے آج مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی قیادت میں وقارآباد ڈسٹرکٹ کے نو نامزد کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ عالی جناب نارائن ریڈی آئی اے ایس سے خیر سگالی ملاقات کرکے شال پوشی اور یادگار مومنٹو پیش کیا۔اس موقع پر مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے نئے کلکٹر کو مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آں محترم کی میعاد میں مختلف شعبوں میں ہمارا ضلع مزید ترقیات کی منزلیں طئے کرے گا۔اس موقع پر کلکٹر صاحب کو جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی دینی،ملی، اور سماجی خدمات سے واقف کروایا گیاجنہیں سماعت کرکے کلکٹر صاحب نے خوشی کا اظہار کیا انہیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔اس موقع پر شہر تانڈور دیگر مختلف عوامی مسائل کی جانب توجہ مبذول کروائی جن پر کلکٹر صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور جلد یکسوئی کا تیقن دلایا۔اس وفد میں میں ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب،مولانا علیم الدین تعلیمی صاحب وقارآباد،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،مفتی زین الدین قاسمی صاحب وقارآباد اور شیخ حسن صاحب رکن عاملہ ضلع وقارآباد و صدر میناریٹی سیل تانڈور منڈل شامل تھے۔اس بات کی اطلاع جناب حبیب الرحمن نے دی ہے۔