اکر م چو دھری حسن خدمات سے سبکدوش

0
Post Ad

یادگیر۔5/ جو لا ئی:۔(ساجد حیات)شہر کی معززو ممتاز شخصیت الحاج خورشید اکرم چو دھری سینئر لیاب ٹیکنیشن آفیسر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل یادگیراپنے32 سالہ ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر یادگیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہاسپٹل مدنال یادگیر(YIMS) میں ڈاکٹر سنجیو کمار رائچور کر سینئر انستھیا لو جسٹ(انچارج ڈسٹرکٹ سرجن) کے تبادلہ اور خورشید اکرم چو دھری سینئر لیاب ٹیکنیشن کی سبکدوشی پرشاندار وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ڈاکٹر نیلماں یس ریڈی آر یم او / ڈسٹرکٹ سرجن یادگیر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فر ما ئی،اس دوران انہیں محکمہ کی جانب سے عہدیداران نے شال پو شی و گلپو شی کر کے تہنیت پیش کی اور تحائف دئے،اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس تقریب میں ڈاکٹر اپوروا،ڈاکٹر شویتا جا کا،اللہ پٹیل اے اے او ڈسٹرکٹ جنرل ہا سپٹل،چندپا، اور شیو کمارآ فیس سپرٹنڈینٹ ڈسٹرکٹ جنرل ہاسپٹل،کے علاوہ محکمہ کے عہدیداران، اور دیگر موجود رہے،یاد رہے خورشید اکرم چو دھری محکمہ صحت و خاندانی فلا ح بہبود میں بطور لیاب ٹیکنیشن ہر سور ضلع گلبرگہ کے علاوہ یادگیر میں اپنی بے مثال خدمات دی ہیاور خورشید اکرم چو دھری شہر یادگیر میں شعبہ صحت میں اپنی بے مثال اور دردمندانہ خدمات پر ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع جناب ساجد حیات نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!