مدرسہ اشاعت القرآن للبنات کا جلسہ تقسیم اسناد و استقبال آمد رمضان

0
Post Ad

بیدر۔ 17/ مارچ (محمد نعیم الدین چابکسوار) حافظ محمد عمر ناظم مدرسہ اشاعت القرآن للبنات بیدر کی اطلاع کے بموجب 19 مارچ بروز اتوار 2023ء کو سالانہ جلسہ برائے خواتین و تقسیم اسناد و آمد استقبال رمضان کا انعقاددو پہر 2:00 بجے تا شام 5:00بجے احاطہ مدرسہ اشاعت القرآن رو برو گورنمنٹ اردو اسکول مستعید پورہ راجہ باغ بیدرعمل میں آئے گا۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا نعیم الدین اشاعتی فرمائیں گے۔ بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا عامر ضیائی، حضرت مولانا عظیم الدین اشاعتی اورحضرت مولانا قاری سید شمس الدین اشاعتی شرکت کریں گے۔ مقامی علماء میں حضرت مولانا مفتی محبوب اشاعت اور حضرت مولانا مفتی لئیق کے خطاب ہوں گے۔ جمیع اراکین کمیٹی نے امت مسلمہ کے خواتین سے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہو کر طالبات کی ہمت افزائی فرمائیں اور علمائے کرام کے پُر مغز بیان سے استفادہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!