بسوا کلیان میں کل ہند مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

بسوا کلیان: بزم گلشن اردو ادب بسوا کلیان کے زیر اہتمام 14 فروری 2023 کو کل ہند مشاعرہ , بھوسگے فنکشن ہال بسوا کلیان میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت بزم کے صدر شاعر و ادیب جناب مقیم الدین باگ نے فرمائی, عالم نظامی کی نعت سے پروگرام کا آغاز ہوا ابتدا میں بسوا کلیان کے شری دھنراج تالمپلی, شری ملیکارجن کھوبا, سید یثرب علی قادری, شری ایم جی مولے, مجاہد پاشا, کے علاوہ سیاسی و سماجی قائدین نے اظہار خیال فرماتے ہوئے بسوا کلیان کی تعمیر و ترقی کے لئے مختصر مگر بہت جامع انداز میں اپنے اپنے جذبے کا اظہار فرمایا ۔ شئے نشین پر , شری سنجیو کمار واڈیکر, ارجن کنک, شانتپہ جی پاٹل, اسمٰعیل بیلکونی, ربّانی باگ, دیپک ملگر, میر تحسین علی, میر وارث علی, تاج الدّین صاحب بھوسگے, محترمہ مالا بی نارائن صاحبہ, شاہ جہاں تنویر شیخ ,خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار, اور ہمنا آباد کے قائد سی۔یم ۔فیض ,اور دیگر معزز مہمانان تشریف فرما تھے۔ مشاعرہ کے منتظمین انور بھوسگے نائب صدر اور زبیر نواز بھائی جنرل سیکریٹری نے مہمانان کا استقبال کیئے۔ کل ہند مشاعرہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے شائقین نے اپنی دلچسپی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ۔ محترمہ لتا حیاممبئی, عارف سیفی, اشفاق آصفی, عالم نظامی ,مسرور نظامی, سراج شولا پوری, جلال میکش ,مہک کیرانوی, نظم نرالی, سمیت اور بھی چند اہم شعرا نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا انتہائی سردی ہونے کےباوجود شائقین اردو, آخیر تک زندہ دلی سے بیٹھ کر تمام شعرا کی پذیرائی کرتے رہے اس موقع پر بزم کے صدر جناب مقیم الدین باگ کی خدمت میں بسواکلیان کی عظیم شخصیات نے سپاس نامہ پیش کیا۔ نیز ممبئی کی شاعرہ محترمہ لتا حیا نے بھی گیارہ ہزار روپیہ ان کی خدمت میں پیش کرنے کا اعلان کیا، عارف سیفی کی شاعری اور عمران راشد کی باوقار نظامت نے مشاعرے کو تاریخی حیثیت عطا کی علاوہ ازیں اشفاق آصفی کے کلام نے بھی اہل علم و دانش کو بے پناہ متاثر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!