کسانوں کے حق میں مُلک کے تمام راجدھانیوں کے احتجاج کا اعلان
بنگلور: (نامہ نگار)دہلی کے کسانوں کی تاریخی جدوجہدکی یاد میں، SKM اور JCTU نے مشترکہ طور پر عوام مخالف پالیسیوں کو واپس لینے کے مطالبے کے ساتھ 26 تا 28 نومبر ملک بھر کے تمام راجدھانیوں میں 72 گھنٹے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اسی پس منظر میں، کرناٹک کی کسان تنظیموں، مزدور، دلت، خواتین، طالب علم اور نوجوانوں کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم سیوکت ہوراٹا کرناٹک کی جانب سے ریاستی سطح پر 9 اکتوبر 2023 کو کونداجی باسپا ہال، اسکاؤٹس بھون میں کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کنونشن میں سمیوکت کسان مورچہ کے آل انڈیا لیڈران بشمول ڈاکٹر وجو کرشنن، آر وینکیا، اوتار میہما اور کئی لیڈران شریک رہے اس اہم جدوجہد میں سیکریٹری حلقہ جناب محمد یوسف کنی شریک ہو کر اظہار خیال کرتے ہوۓ، جماعت سلامی ہند کرناٹکا اور مسلم کمیونٹی کی نمائندگی کیا،انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والی سہ روزہ کانفرنس کی کامیاب کے لئے ہم سب ملکر کوشش کرنی ہوگی۔5کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پیغام کو پہچانتے ہوۓ،50ہزار سے زیادہ کسان،دلت،او بی سی اور اقلیتوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔ریاست بھر سے 500سے زیادہ مختلف تنظیموں کی ذمہ داران شریک رہے۔جماعت کے اسسٹنٹ سیکریٹری جناب محمد طلحہ سدی بابا،جناب محمد مرکز جنرل سیکریٹری HRS شریک رہے۔