تزکیہ و تربیت کا کام مسلسل ہونا چاہتے ڈاکٹر بلگامی محمد سعد ، امیرحلقه کرناٹک

0
Post Ad
شعبه تربیت جماعت اسلامی هند کرناٹک کی جانب سے 25 – 26 ، ڈسمبر کو علاقہ بلگام کا دو روزه تربیتی اجتماع بمقام انجمن شادی محل باگل کوٹ میں منعقد کیا گیا ۔
کلیدی خطبہ میں محترم امیر حلقه ڈاکڑ بلگامی محمد سعد نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ہمیں خوشی و شادمانی کا موقع نصیب ہوا ہے ۔ اس پر ہم الله تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ یہ زندگی ایک آزمائشی ہے ، اللہ کی پیدا کرده زندگی میں ہمارا امتحان ہے کہ ہم کیسے عمل
کرتے ہیں ۔ حق وباطل کی کشمکش میں ہماری فکری یکسوئی، حق کے ساتھ ہونا چاہتے ایک عظیم مقصد کو ہم نے اپنا نصب العین بنایا ہے ۔ قرآنی اصطلاح میں اُس کو اقامت دین کہتے ہیں۔ اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ہر کارکن کو تزکیہ و تربیت کے مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے تاکہ وہ اقامت دین کے تقاضوں کو پوری ہم آہنگی و یکسوئی کے ساتھ ادا کرسکے۔
ان خیالات کا اظہار محترم امیر حلقہ نے فرمایا ۔ اجتماع کا آغاز مولانا عبدالقادر جامعی ناظم ضلع بیجاپور کے درس قرآن سے ہوا ۔آپ نے سوره مومنوں کی ا تا 11 آیات کادرس دیا
افتتاحی کلمات میں جناب مجبوب عالم بڑگن ناظم علاقہ بلگام نے قدافلح من زكها پر اپنی گفتگو کو فوکس کیا اور کہا کہ تزکیه و تربیت ہماری پالیسی کا ایک اهم حصہ ہے۔ دو دنوں کی سرگرمیوں کاتز کیره کرتے ہوئے آپ نے سامعین کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کے سلسلہ میں ہدایات دیں۔
تزکیه و تربیت مفہوم مقاصد اور ذرائع پر مولانا وحیدالدین خان عمری ومدنی نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل عمل ہے لیکن تعلق بالله پیدا کرنے کے لئے ناگزیر ہے ۔ ایمان، آخرت کا استحضار با همی محبت ۔ کتاب وسنت کا مطالعہ کے تعلق سے آپ نے زور دیا
دوسری نشست کا آغاز برادر رہاص ڈھالایت کے تحریکی ترانہ سے ہوا۔ حاصل مطالعہ برائے  متعین کتب میں چھ رفقاء نے حصہ لیا۔
جسکی نگرانی جناب ملا لیاقت احمد رکن شوری نے فرمائی اور مفید رہنمائی فرمائی ۔
تیسرا سیشن خطاب عام کا تھا ، عنوان تھا ” جماعت کا پیغام ملت کے نام – جناب محبوب عالم بڑگن نے تمام شہر کے حاضرین کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایس ۔ آئی ۔ او کے ایک نوجوان نے جذبات میں فکر پیدا کرنے والا ترانه پڑھا ۔
اتحاد ملت کے پیغام پر مولانا مفتی ابوب نائب صدر جمیعت  العلماء ہند باگل کوٹ ،
مولانا محمد یوسف صدر اہل حدیث نے اظہار خیال کیا۔ ملا لیاقت احمد نے ملت کا مقصد وجود اور تقاضے پر ، مولانا وحید الدین خان عمری مزنی نے ملت کو درپیش چیلنجز س امکانات اور ہماری ذمہ داریاں ، پر خطاب فرمایا
صدارتی خطاب میں محترم امیر حلقہ نے ملک کے موجودہ حالات پر سیر حاصل تبصره فرمایا اور کہا کہ ان حالات میں جماعت تمام مسالک و مکتبه فکر کے لوگوں کو جوڑنا چاہتی ہے۔ اتحاد پیدا کرنا چاہتی ہے قرآن و سنت کو آپ نے اتحاد كي اساس قرار دیا اور غوروفکر کی دعوت دی۔ جناب ریاض احمد اوٹی نے اظہار تشکر کیا۔
نماز عشاء وطعام کے بعد جناب پروفیسر سلیم دولت کوٹھی صدر اداره ادب اسلامی کرناٹک کی صدارت میں پر تکلف مشاعره ہوا۔ جس کی نظامت کے فرایض  عبدالکریم بڑگن نے ادا کیے۔ افتتاحی کلمات جناب عبدالقدیر، سکریٹری اداره نے پیش کیے ۔ شعرائے اکرام نور محمد نور الکل ، زين العابدین با گل کوٹ ، محترمہ شفیقہ صاحبہ، جناب نواز خان نواز بیجاپور اور مومن بیجاپور ی نے اپنا کلام  پیش کیا ۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی مولانا وحیدالدین خان عمری مدنی نے  انتہا خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ صدر مشاعرہ پروفیسر سلیم دولت کوئی کی صدارت اورجناب اشفاق منیار کے تشکری کلمات سے یہ حسین و جمیل مشاعره اختتام پزیر ہوا۔
دوسرے دن کے پہلے سیشن کا آغاز جناب محمد علی صاحب کی تذکر اخلاص کے برکات و ثمرات سے ہوا۔
کارگاه بعنوان فرد کا ارتقاء اور میرا رول عنوان پر جناب شبیر احمد خان رکن شوری نے منفرد رہنمائی فرمائی اور سامعین کے سوا لات کے جوابات بھی دئیے ۔ PPT زندگی میں ترقی پذیر تبدیلی کی منصوبہ بندی ،  پر جناب سید کاظم معاون سکریٹری حلقہ نے جدید انداز سے رفقاء كو موٹی ویٹ کیا۔
،،مطالعہ اہمیت طریقہ کار اور منصوبہ بندی،، پر مولانا وحیدالدین خان عمرانی و مدنی نے فرمایا کہ مطالعہ روح کی غذا ہے، مطالعہ ڈھال ہے ، مطالعہ باطل کے لئے للکار ہے غرض آپ نے ترتیب سے تمام نکات پیش کئے ۔ مدعو سماج اور دعوت کی نئی جہتیں ، ، عنوان پر شاہد میمن رکن شوری نے دعوت کے عملی طریقے بتائے ۔
اختتامی شیشن میں مولانا رفیق عمری رکن مجلس العلماء نے تذكيربا الحديث کا ہلی بزدلی اور بخل سے نجات عنوان پر موثر گفتگو فرمائی ۔
زاد راہ کے طور پر محترم امير حلقہ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد نے رففاء کے اندر دین کا جذبہ تلاطم پیدا کیا ۔ آپ نے الله سے ڈرنے کی بات کی ہر طرح سے کٹ کر اللہ کے ہو ر ہنےکی بات کی ۔رب کی رضا کی خاطر ہمارے ہر کام کی بنیاد ہونی چاہیے ۔ آخر آپ نے فرمایا کہ ہم اس حال میں رب کائنات سے ملیں کہ وہ ہم سے خوش ہو اور ہمارا شمار صالحین میں ہو ۔ انہی کلمات کے ساتھ یه دو روزه تربيت اجتماع مولانا وحیدالدین خان عمر ی و مدنی کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔
رپورٹ مرتب کرده
عبدالکریم بڑ گن الكل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!