دو سوال

محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر۔ کرناٹک موبائل:۔ 9141815923

0
Post Ad

وہ شاعر تھا اور مسلسل لکھ رہاتھا۔ ہر دفعہ میرے موبائل کی اسکرین پراس کی روانہ کردہ تازہ ترین غزلیں نظر آتیں۔ میں ان غزلوں کی تعریف کردیاکرتا۔ وہ میری تعریف سے مطمئن نہیں تھا۔ کبھی کبھی لکھتا”سر،میری غزلوں میں در آنے والی کچھ خامیاں بھی بتائیں“ میراجواب ہوتا۔ ”تم لکھتے رہو، مشق سخن ہی سے کامیاب ہوجاؤگے بلکہ استاد بن جاؤگے“ایک دفعہ اس نے ضد کی تو میں نے کہا”اگر میں کچھ کہوں گاتو تمہاری آمدکی کیفیت میں فرق آجائے گا، لکھتے رہو“ وہ لکھتارہا۔ میں اس کے مشق سخن کاممتحن تھا۔

گذشتہ 10سال سے وہ لکھ رہاہے اور میں اسے مزید لکھنے کو کہہ رہاہوں لیکن آج جبکہ 10سال پورے ہوچکے ہیں، اچانک ہی دل میں خیال آیاکہ مشق سخن کرتے ہوئے کہیں وہ مجھے الوتو نہیں بنارہاہے؟ وہ حقیقت میں کوئی استاد شاعر تو نہیں ہے؟میرے ان دو سوالوں کاجواب کون دے گا؟

وہ اُدھر غزلیں کہنے میں مصروف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!