پاکی اور کوروناسے خود کی حفاظت

محمد امام الدین مدرس (ٹیچر)، گورنمنٹ اردو پرائمری اسکول، موضع یرنڈی، تعلقہ بسواکلیان

0
Post Ad

عزیز دوستو! ایک حدیث شریف میں آقائے کریم ؐ نے فرمایا اطھورشطرالایمان۔پاکی نصف ایمان ہے۔
دوستو! اس حدیث کوذہن میں رکھتے ہوئے ہمارا ہر وقت پاک وصاف اور طہارت ونظافت سے رہنا ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ خودبھی پاکی وصفائی کاخیال رکھیں اور اپنے گھراور ماحول کوبھی صاف ستھرا رکھیں۔ اسلام میں پاکی وصفائی کو بہت اہمیت دی گئی ہے کیونکہ صفائی کی وجہ سے بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں
آج ہم کورونا جیسی وباء سے گذررہے ہیں جسے ہم کوویڈ۔ 19کہتے ہیں۔ اس وباء کے چلتے ملک میں تمام مدارس، کالجس کوبندرکھاگیا ہے۔اور آن لائن کلاسیس کااہتمام ہواہے۔وباء کے سبب لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاہے جس کی وجہ سے مساجد میں عبادت کے لئے چند لوگوں ہی کو داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ اس وجہ سے ہم نماز کو مسجد میں ادا کرنے کے بجائے مکان پرہی ادا کررہے ہیں۔ نماز کے لئے جسم کاپاک ہونا، کپڑوں کاپاک ہونا اور جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے۔ تب ہی ہم عبادت کرسکتے ہیں۔
گھر کو بحث وتکرار اور غیرضروری گفتگو سے پاک رکھیں۔ جب ہم نماز پڑھ رہے ہوں تو اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے کر نماز پڑھیں۔ اگر قرآن شریف کی تلاوت کررہے ہوں تو اپنے خاندان کوساتھ لے کر قرآن کی تلاوت مع ترجمہ کریں تاکہ خود کو بھی ثواب ملے اور سننے والوں کوبھی ثواب ملے۔ اس طرح سے ذکرواذکار کا ایک ماحول بن جائے گا۔ اور بچوں کو بھی اس سے اچھی تربیت ملے گی۔
کورونا وباء سے بچنے کے لئے ہمیشہ ماسک پہنیں اور ہاتھوں کوسینی ٹائزر لگائیں۔ باربارصابن سے ہاتھ دھوئیں۔ زیادہ لوگ ایک مقام پر جمع نہ ہو ں۔ حکومت کی جانب سے احتیاط کرنے کو کہاگیاہے اس پر عمل کریں اور اپناطبی معائنہ بھی کروائیں۔ حکومت کی طرف سے کوروناسے بچنے کے لئے ویکسین کاانتظام مفت کیاگیاہے، اس ٹیکہ کو لگوالیں۔ سرکاری دواخانہ پہنچ کر اس سے استفادہ کیاجاسکتاہے تاکہ آپ بھی محفو ظ رہیں اور دوسروں کو بھی بیماری سے محفوظ رکھ سکیں۔
کوروناوباء کے پھیلنے سے روکنے کے لئے خود بھی گھر پر رہیں اور اپنے بچوں کو بھی باہر جانے نہ دیں۔ ہمارایہ فرض بنتاہے کہ بچوں کی پڑھائی لکھائی میں ان کی مدد کریں۔ اس عمل سے بچے گھر پر ہی مصروف رہیں گے اور محفوظ رہیں گے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کورونا کی تیسری لہر سے ہم تمام کی اولادوں کو اور ہمیں محفوظ رکھے بلکہ یہ تیسری لہر دنیا میں اس کے فضل کی بدولت قطعاً نہ آئے۔ آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!