باغبان برادری کی تعلیمی ترقی کیلئے جمعیت باغبان کی مساعی لائق ستائش تفویض تعلیمی ایوارڈس کی تقریب سے سعید احمد پونا ، میئر گلبرگہ ، الم پربھو پاٹل سشیل نموشی کی مخاطبت

0
Post Ad

گلبرگہ : عالمی شہرت یافتہ موٹیویشنل مقرر سید سعید احمد پونا نے گلبرگہ میں باغبان برادری کی تعلیمی ترقی کیلئے الحاج الیاس سیٹھ کی قیادت میں جمعیت باغبان گلبرگہ کی مساعی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت باغبان ، باغبان برادری کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کیلئے مثالی خدمات انجام دے رہی ہے وہ آج نیشنل ہائی اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ باغبان برادری کے ٹاپرس طلبا و طالبات کی تفویض ایوارڈس تقریب کو مخاطب کررہے تھے جمعیت باغبان گلبرگہ کے زیر اہتمام الحاج الیاس سیٹھ صدر جمعیت باغبان کی زیر صدارت منعقدہ یہ تقریب جو زائد از 6 گھنٹوں تک جاری رہی ، انتہائی کامیاب اور نہایت بامقصد رہی سید سعید احمد نے زائد از دیڑھ گھنٹہ تک دلوں کو چھو لینے والی متاثر کن تقریر کرتے ہوئے تعلیم کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے طلبا و طالبات کی بہترین رہنمائی کی سید سعید احمد نے طلبا و طالبات کو حصول تعلیم کے ساتھ والدین کا احترام و قدر کرنے اور اپنی ذات کو انسانیت کیلئے فیض رساں بنانے کی تلقین کی انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کی اسلامی طرز پر تربیت کریں سید سعید احمد نے کہا کہ صرف تعلیم دلانے اور اولاد کی ضروریات کی تکمیل کرنے سے والدین کی ذمہ داری پوری نہیں ہوتی بلکہ اولاد کی اسلامی تربیت کرنا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کا دوسرے بچوں سے ہرگز کم تر تقابل نہ کریں اور ہمیشہ اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں سید سعید احمد نے مزید کہا کہ والدین کو اپنے کردار چال چلن پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بچے ہر بات والدین سے ہی سیکھتے ہیں یلپا نائیکوڑی میئر گلبرگہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا انہوں نے ایوارڈس حاصل کرنے والے تمام طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو کامیابیوں پر اسناد و ایوارڈس دینے سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے اور ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے سشیل نموشی صدر حیدرآباد کرناٹک ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ نے کہا کہ ٹیچرس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طلبا کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ پڑھائیں اور طلبا کی تعلیمی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت پر مکمل نظر رکھیں سشیل نموشی نے الحاج الیاس سیٹھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں خوب دولت دی ہے وہ باغبان برادری کی تعلیمی امداد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے الم پربھو پاٹل ایم ایل اے گلبرگہ جنوب نے کہا کہ باغبان برادری سے ان کے دیرینہ روابط ہیں پہلے باغبان برادری صرف کاروبار پر توجہ دیتی تھی لیکن آج باغبان برادری کی تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز ہے اور یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ باغبان برادری میں بھی ڈاکٹرس انجنئیرس نکل رہے ہیں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے جمعیت باغبان کے صدر الحاج الیاس سیٹھ اور دیگر ذمہ داران کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات لائق ستائش ہے کہ جمعیت باغبان کی جانب سے ہر سال تعلیمی ایوارڈس دے کر طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اس سے ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں باغبان برادری کے طلبا و طالبات کے ٹاپرس کی تعداد میں ہر سال قابل لحاظ اضافہ ہورہا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ آج ملت میں باصلاحیت افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ذریعے انہیں آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ہمیں نکتہ چینی کرنے خامیاں نکالنے اور حوصلہ شکنی کرنے کے اپنے مزاج کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت افراد پیدا ہوں اور ان سے ملت کو فائدہ پہنچے عائشہ محمد سہیل شولاپور نے گھریلو خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ گھر بیٹھے آن لائن جابس کے ذریعے خاندان کی معاشی حالت کو سدھارنے کی کوشش کریں انہوں نے جمعیت باغبان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الحاج الیاس سیٹھ صدر جمعیت باغبان اپنی برادری کو اونچا اٹھانے کی غیر معمولی تڑپ رکھتے ہیں عائشہ نے بتایا کہ وہ کس طرح آن لائن جابس کے ذریعے دیڑھ لاکھ روپے آمدنی حاصل کررہی ہیں عائشہ کی تقریر کے بعد سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے گلبرگہ میں خواتین کی رہنمائی کیلئے عائشہ کے کم از کم 4 تربیتی ورکشاپس کروانے کا جمعیت باغبان کو مشورہ دیا الحاج الیاس سیٹھ اور انجنئیر مشتاق احمد نے اس مشورہ کو روبہ عمل لانے کا اعلان کیا پاشاہ میاں بھولے گاؤنکر صدر نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ محمد عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر اور ڈاکٹر افتخار الدین اختر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی زوہا تسکین بنت جمیل احمد طالبہ دہم فاران ہائی اسکول نے موبائل کے مضر اثرات کے زیر عنوان اردو زبان میں بہترین لب و لہجہ میں تقریر کرتے ہوئے سامعین کو بیحد متاثر کیا امتہ الحاد بنت ساجد علی علامہ طالبہ دہم انویٹیو انٹرنیشنل اسکول نے سائنس انسپائریشن ایوارڈ حاصل کرنے کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کی تفصیل بزبان انگریزی بیان کی امتہ الحاد نے گلبرگہ ضلع کی سطح پر 2 مرتبہ اور این آئی ٹی سورتکل میں ریاستی سطح کا ایوارڈ حاصل کیا ہے وہ اگلے ماہ نئی دہلی میں منعقد شدنی قومی سطح کے سائنس انسپائریشن مقابلہ کیلئے منتخب ہوئی ہیں تقریب میں ایس ایس ایل سی پی یو سی ڈپلومہ ڈگری اور عالم کورس کے 131 ٹاپرس کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تعلیمی ایوارڈس سے نوازا گیا ان میں 78 طالبات اور 53 طلبا شامل ہیں ان کے علاوہ زوہا تسکین امتہ الحاد عائشہ محمد سہیل شولاپور اس سال ایم بی بی ایس کرنے والے 3 ڈاکٹرس عبد السمیع الرحمن بنت محمد یونس محمد تبریز ولد محمد یوسف علی توگاؤں محمد ذیشان ولد یونس علی توگاؤں اور ڈی فارما میں کامیابی حاصل کرنے پر محمد اویس ولد محمد مختار کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی انجنئیر محمد محمود چیئرمین تعلیمی کمیٹی جمعیت باغبان نے جمعیت باغبان کی تعلیمی سرگرمیوں ، برادری کی خواتین کو خودکفیل بنانے کے اقدامات اور آئندہ کے عزائم کی نہایت جامع رپورٹ پیش کی ڈاکٹر شمس الدین چودھری نائب چیرمین تعلیمی کمیٹی جمعیت باغبان نے باغبان برادری کے طلبا و طالبات کی تعلیمی ترقی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ڈاکٹرس انجنئیرس بننے کے علاوہ سرکاری ایڈمسٹریشن میں بھی جانے کی جستجو کرنے کا باغبان برادری کے طلبا کو مشورہ دیا حیدر علی چودھری نے خیر مقدم کیا انجنئیر مشتاق احمد جنرل سیکریٹری جمعیت باغبان گلبرگہ نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ کامیاب نظامت کی محمد عمر علامہ سلیم ماشالکر ڈاکٹر محمد مدثر رضوان علامہ شاہنواز علامہ ابراہیم ایم ڈی آر محمد تقی علامہ محمد صابر چودھری محمد جیلانی توگاؤں اقبال احمد ایم آئی سی پاشاہ میاں علامہ یوسف علی وائی اے ٹی شریف توگاؤں مقبول احمد چرکی محمد سمیع عبد القدیر ایم یو ایم عتیق احمد عبد القادر ایم آئی سی محمد غوث نیلنگہ مقصود علی توگاؤں محمد جعفر اے جی ایس حاجی بابا ایم ایس سی عبد السلیم سکندر محمد حنیف انجر امتیاز ماشالکر فیاض اے جی ایس معین الدین چرکی عمران ایم آئی سی سہراب ایم آئی سی اور دیگر ذمہ داران جمعیت باغبان نے تعلیمی ایوارڈس کی تقسیم اور تقریب کے کامیاب انعقاد میں بھرپور حصہ لیا تقریب میں مرد و خواتین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!