تماپور مولانا آزادسرکاری اسکول میں محب ِ اُردو خواجہ فریدالدین انعامدار کو ”ستارہ ئ اردو“ ایوارڈ تفویض

0
Post Ad

شوراپور۔20/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب کلیم فریدی کی اطلاع کے بموجب تنظیم فروغ ِ اردو علم وادب تماپور، شوراپور، سرکاری مدرسہ مولانا ابوالکلام آزاد،اورسرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول دیوی کیرہ روڈ، مٹن مارکیٹ تماپور کے اشتراک سے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تہنیت کے لئے ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ تنظیم فروغِ اردو علم وادب کی جانب سے میرمعلمہ روبینہ انجم، شانتا ٹیچر، شاہین بیگم، اسماء بیگم، سیدناگوڑا، عائشہ پروین، وناجاٹیچر، وینا، سومترا ٹیچر، صالحہ یاسمین، اسماء بیگم، غوثیہ ٹیچر اور دیگر اساتذہ اور طلبہ کی موجودگی میں محب ِ اردو، سماجی جہدکار اور مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کو ”ستارہئ اردو“ایوارڈسے نوازاگیا۔ تنظیم فروغِ اردو علم وادب کے سربراہ جناب اقبال راہی تماپوری نے استقبالیہ تقریر میں کہاکہ خواجہ فریدالدین انعامدار بے لوث خدمت گذار ہیں۔ ان کی خدمات کی طویل فہرست ہے۔ مگر مختصرابتلاتاہوں۔ دراصل ان کی خدمت کے اعتراف میں 26/جنوری 2020؁ء کو جشنِ یومِ جمہوریہ یادگیر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایوارڈ، اردو عالمی کانفرنس عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں 28/اپریل 2022؁ء کو ایوارڈ، محفل ِ نساء بنگلورکی جانب سے 29/نومبر 2022؁ء کو”محمودایاز“ ایوارڈ جس میں NCPULدہلی کے دوڈائرکٹر س اور ADGPریاست کرناٹک کے مینارٹی چیرمین بھی موجودتھے۔ 26/جنوری 2023؁ء کو ضلع انتظامیہ گلبرگہ کی جانب سے پولیس گراؤنڈ میں 75سالہ امرت مہوتسو پر علاقہ کلیان کرناٹک میں خواجہ فریدالدین انعامدار کی جانب سے کئے گئے تعلیمی، اور سماجی کام کے پیش نظر علاقائی ایوارڈ جناب مرگیش نیرانی وزیر حکومت کرناٹک کے بدست حاصل ہوا۔ اس پرمسرت موقع پر KKRDBچیرمین دتاتریہ پاٹل ریور اور دیگر اونچے افسران موجودتھے۔ خواجہ فریدالدین انعامدار نے اب تک 413اسکول پہنچ کر وہاں کے طلبہ میں مفید ومعلوماتی کتابیں اپنی پنشن کی رقم سے مفت تقسیم کی ہیں۔آج 413اسکولوں کاوہ ہندسہ بڑھ کر 414ہوگیاہے۔ محکمہ تعلیمات کے بی آرسی پنڈت نمبورے شوراپور خواجہ فریدالدین کی خدمات کے ذکر سے بے حد متاثر ہوئے۔ مدپا صاحب میرمعلم کنڑی اسکول، محمدمجاہد گنگی اردو CRPکے علاوہ صدر ِ جلسہ عبدالسلام ایس ڈی ایم سی صدر نے بھی خطاب کیا۔ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے ”ستارہ ئ اردو“ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور شرکاء کو بتایاکہ میراایک حادثہ میں کٹ جانے سے مصنوعی پیر لگاناپڑا۔ اس مصنوعی پیر کی تکلیف کے باوجود میں طلبہ اور معاشرے کی خدمت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتاہوں۔ یہ جذبہ دراصل اللہ کے فضل کی بدولت مجھے ورثہ میں ملاہے۔ میں ایک پیر سے معذور ہوں لیکن میرے حوصلوں میں جذبہ ہے اور اڑان باقی ہے۔انھوں نے اپنی آنکھوں میں آئی نمی کوصاف کرتے ہوئے کہاکہ انسانی خدمت کی خاندانی روایات ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہورہی ہیں۔ میری حیات میں ہی میری اولاد بھی خدمت کررہی ہے جس کے لئے میں رب کے حضور شکرگذار ہوں۔ الحاج خالد احمد تالیکوٹی سابقہ کونسلر، عبدالرحیم صاحب خندوصدر جامع مسجد تماپور، محمد ظہیراحمد بوڑے مؤظف ایس بی آئی بینک افسر، محمد عثمان علاتے، جاوید حسین کنڈالے، محمد شفیع امام سکریڑی لٹل فلاوراسکول وغیرہ شہ نشین پر موجودتھے۔ جناب محمد شکیل شیرخان میرمعلم نے تمام مہمانوں کاخیرمقدم کیا۔ تنظیم فروغِ اردو علم وادب کے سکریڑی توفیق اسدتماپوری نے نظامت کافریضہ بحسن وخوبی انجام دِیا۔ کلیم فریدی نے اظہار تشکر پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!