بگدل میں دوکان کاافتتاح، نسیم الدین پٹیل کی شرکت
بیدر۔ 4/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری)این بی ہاوز کے نام سے بیدر تعلقہ کے بگدل شریف کی مین روڈ پر الیکٹریکل،پلمبنگ اور ہارڈویر کی دوکان کاافتتاح عمل میں آیا۔جنتادل یس قائد جناب محمد نسیم الدین پٹیل سابق چیرمین ضلع پنچایت بیدر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اورمالک دوکان الحاج محمد نعیم الدین باغبان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر محمد عظیم الدین بگدلی، سید نعمت علی منااکھیلی، محمد احمدباغبان، محمدحنا ن غازی اور دوسرے شریک رہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔