بسوا کلیان میں بسوا اُتسوا 11اور 12مارچ 2023 کو منعقد ہوگا
بسواکلیان : ڈپٹی کمشنر بیدر گووند ریڈی نے بسواکلیان کے سستا پور بنگلہ کے قریب واقع بی کے ڈی بی گیسٹ ہاؤز میں تعلقہ کے تمام افسران، سیاسی لیڈران اور عام عوام کے ساتھ منعقدہ نشستت میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ کرناٹک بسواراج بومئی نے بسواکلیان میں دو روزہ بسوااتسو کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 11 اور 12 مارچ 2023 کو بسواکلیان کے تھیر میدان میں بسوااتسو ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کی نگرانی میں منعقد ہوگا جس میں بڑے پیمانے پر مختلف پروگرامز کئے جائینگے، انہوں نے بتایا کہ بسواکلیان عالمی شہرت یافتہ شہر ہے جہاں پر مختلف مذہبی گرووں نے آکر امن و شانتی کا پیغام پہنچایا ہے اس اتسو میں شہر کی تاریخ بھی پیش کی جائیگی اس کے علاوہ مقامی آرٹسٹوں کےلئے بھی تقریب ہوگی۔ تمام اسکولی طلبہ بھی اس اتسو میں منعقد کئے جانیوالے سرگرمیوں مین حصہ لے سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایس پی بیدر، رکن اسمبلی شرنو سلگر، تحصیلدار بسواکلیان کے علاوہ دیگر افسران اور سیاسی, سماجی لیڈرس مذہبی رہنماء موجود رہے۔