آئیڈیل اسکو ل میں طلباء کے قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لئے شاندار آعزازی تقریب کا انعقاد

0
Post Ad

بسواکلیان: آئیڈیل گلوبل اسکول بسواکلیان میں طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے مقصد کے تحت Investiture Ceremony کا انعقاد کیاگیا جس کا) Motto Evolving Leaders of Tomorrow (تھا۔اسکول ھذا میں 2022 New Student Council Membersکا انتخاب عمل میں لایا گیا۔جس میں طلباء کے لیڈر آدرش، (جماعت دہم) اور طالبات کے لیڈر مہرونسا،(جماعت دہم) کو خطاب دیا گیا۔
چار ٹیمس بنائی گئیں جن کے نام Liberty Team, Justice Team, Fraternity Team and Equality Team ہیں۔ٹیم کے کپتان کو مہمانوں کے ذریعہ Batchesلگائے گئے۔اس پروگرام کی نظامت مادھوری میس، سامیہ مسرور اور شافیہ فردوس(طالبہ جماعت دہم) نے کی۔مہمان خصوصی جناب راجشورہ راؤ، پرنسپل JNV Bidar، طلباء سے خطاب میں فرمایا کہ وہ بلند سونچ رکھیں،بلند پرواز بنیں اور وقت کی قدر کریں۔دیگر مہمانان جناب ڈاکٹر سدانند پاٹل، والمیکی سر،جناب غلام رسول صاحب، مخدوم صاحب قریشی اور محترمہ شاہدہ بانو موجود تھے۔ صدارتی خطاب میں جناب مجاہد پاشاہ قریشی نے فرمایا کہ طلباء کو جو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس سے ان میں Competitive Spirit Team Spirit, اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ساتھ ہی ساتھ دستوری Spiritبھی باقی رہے گی۔
آپ نے کہا کہ آج کل طلباء میں Social Life کم ہو رہی ہے ان کوششوں کے ذریعہ طلباء میں Challenges کے ساتھ لڑنے کی طاقت بیدار ہوگی۔اگر طلباء با صلاحیت بنے تو World is Waiting For You،کہتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔آخر میں ایچ۔ایم۔ راتھوڑ سر، نے مہمانان، پرنسپل وٹیچرس کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!