سال 2022 کیلئے برادر نجم الدین اربکا ن صدر ایس آئی او بسوا کلیان یونٹ منتخب

0
Post Ad

شہر بسوا کلیان یونٹ میں ایس آئی او کے سالانہ اجلاس منتخب ہوئے جس میں نجم الدین اربکان کو ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بسوا کلیان یونٹ منتخب کیا گیا۔ برادر نجم الدین رواں میقات جنوری تا ڈسمبر 2022 کیلئے منتخب ہوئے۔ اس سے قبل نجم الدین اربکان مقامی یونٹ میں کئی سارے ذمہ داریان انجام دے چکے ہیں۔ شہر بسوا کلیان یونٹ کے یہ انتخابی اجلاس برادر عاصیم جواد ایس آئی او ریاستِ سیکریٹری کے زیرِ نگرانی عمل میں آئے۔
2 جنواری 2022 کوبعد صدر مقامی برادرنجم الدین اربکان کی نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ جس میں سہیل میاں کو (یونٹ سکر یٹری)، میر مشتاق علی (کیمپس سیکریٹری)، سہیل قاضی (پی آر سیکریٹری)، سید صابر (میڈیا سکر یٹری)، مجتہد عمر قریشی (آئی سی سی آرگنائزر)، ریاض پٹیل (آرگنائزر برائے ہفتہ واری اجتماع)،مجتہد چابکسوار (ناظم برائے بیت المال) کے طور پر ذمہ داریاں انجام د یں گے۔
واضح رہے کہ ایس آئی او ایک طلباء تنظیم ہے جوالہی ہدایت کے مطابق سماج کی تشکیل نو کیلئے طلبہ و نوجوانوں کو تیار کرنے کا مشن رکھتی ہے۔ یہ اس تنظیم کا مقصد ہے اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کئی دہایوں سے مسلسل جد و جہد کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں کام کر رہی ہے۔ انشاء االلہ ہم اسی مقصد سے مُلک اور سماج کے لیے نئی میقات اور نئے زمداریوں کے ساتھ کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!