بسوا کلیان میں قابل ستائش کام آنکھوں کا مفت تشخیص اور علاج

0
Post Ad

بسواکلیان : بسواکلیان کے وارڈ نمبر 20 شاہ پور گلی میں قابل ستائش آنکھوں کی تشخیص کا مفت کیمپ منعقد ہوا جس میں 103 مریضوں کے آنکھوں کی جانچ کی گئی جن میں سے30 افراد کو آپریشن کی ضرورت پیش آئی جس کے لئے انہیں بیدر روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر نمائندہ کونسلر کریم صاحب، کے علاوہ سماجی کارکن محمد اخلاق احمد، فاروق صاحب، معراج پٹیل، محمد ناظم مستری اورمحلہ کے دیگر نوجوان موجود رہے۔ یہ کیمپ ڈاکٹر آنند کمار تلسی اور ڈاکٹر ضیاء الدین کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

بلدیہ بسوا کلیان کے منتخب عوامی نمائندہ ممبروں کو بھی چاہیئے کہ ایسے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کے غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کی خدمات کریں۔ اس موقع پرخدمت انجام دینے والے ڈاکٹر کی گل پوشی و شال پوشی سے تہنیت کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!