عام آدمی پارٹی,کا بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر مذمّت

0
Post Ad
بسوا کلیان:  دیپک مالگار ضلعی صدر عام آدمی پارٹی بیدر نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے ریاست کرناٹک میں زیر اقتدار بی جے پی حکومت پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے بجلی کمپنیوں کو اجازت دینے پر کڑی تنقید کی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔  انہوں مزید کہا کہ ریاستی حکومت بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں اور دیہی بجلی کوآپریٹیو کے صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لئے اوسطا 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
 حکومت اڈانی کمپنیوں سے فی یونٹ 4.78 روپے کی اعلی شرح سے بجلی خرید رہی ہے۔ اڈانی کمپنی بہت زیادہ منافع کررہی ہے اور اس سال کا ایبیٹڈا 50 فیصد ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اعلی نرخوں کو فوری واپس لینے اور اڈانی کمپنیوں سے بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!