بسواکلیا ن میں کانگریس پارٹی اورکانگریس یوتھ کاپٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

0

بسواکلیان۔ 13جون (نعیم الدین چابکسوار) بسواکلیان تعلقہ کانگریس پارٹی اور کانگریس یوتھ کی طرف سے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے۔موضع مڑبی،ہلسور اور شہر کے نورنگ پٹرول پمپ کے سامنے ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر احتجاج کیا۔نعرے لگائے کہ کم کرو کم کرو، قیمتیں بڑھاناکم کرو۔ کانگریسی کارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ کوویڈ۔19بیماری سے کئی لوگ پریشان ہیں اورلاک ڈاؤن کے سبب معاشی تباہی بڑھتی جارہی ہے۔لیکن پھر بھی ناکارہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں اپنی من مانی کرتے ہوئے غریب اور پریشان عوام کاخیال نہیں کرتیں۔ دن بدن ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کو بڑھاتی جارہی ہیں۔ اس موقع پر تعلقہ صدر نیل کنٹھ راٹھور، سنجے سنگھ ہزاری، افسرمیاں اور جنرل سکریٹری محترمہ ڈاکٹر افروزجہاں ودیگر لیڈرس موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!