بسوا کلیان مسلم بیت المال, آنکھوں کے کیمپ سے120 افراد نے استفادہ کیا

0
Post Ad

بسواکلیان: مستان خان منیجر کی اطلاع کے مطابق

مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے آنکھوں کی تشخیص کا مفت کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ سے 120 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ ان میں سے ایسے 70 افراد جن کی بینائی پوری طرح کمزور ہوچکی ہے ان کو آپریشن کے لئے بیدر کے ڈاکٹر سائلنس آئی ہاسپٹل لے جاکر آپریشن کرنا طئے پایا۔ محمد مخدوم محی الدین صدر مسلم بیت المال بسواکلیان کی زیر نگرانی 22 افراد کو آپریشن کے لئے بیدر لے جایا گیا۔ اسی طرح باقی تمام افراد کا بھی آپریشن جلد سے جلد کیا جائیگا۔

اس موقع پر مولانا عبد السلام صاحب قاسمی, مولانا عثمان عبّاس ندوی صاحب, مولوی غلام رسول صاحب, مقیم باگ, انور بھوسگے, سید ارشد مہا گنوی, سید سلطان علی صاحب, اختیار علی, اور دیگر مسلم بیت المال کے سرپرست حضرات و ممبران موجود تھے

مسلم بیت المال بسواکلیان ادارہ کی جانب سے پچھلے 30 سالوں سے بسواکلیان میں خدمت خلق کے کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔ غریبوں اور ضرورت مندوں میں شادی بیاہ , علاج و معالجہ , اور تعلیمی امداد کے علاوہ مفت ختنہ کیمپ, مفت آنکھوں کی تشخیص کیمپ ہوتے ہیں اور عمر رسیدہ لوگوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیئے جاتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!