بسوراج سومی,جنرل سیکریٹری ضلع بیدر کانگریس پارٹی, کا بسوا کلیان ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی کا چیرمین, مینارٹی کو دینے کا کیا مطالبہ
بسواکلیان (نامہ نگار) بسواکلیان کے کانگریس لیڈر اور وشوا ڈیولوپر کے سربراہ شری بسواراج سوامی نے بسواکلیان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بسواکلیان میں اقلیتی طبقے کے افراد کثیر تعداد میں رہتے ہیں اور سابقہ میں یہاں مسلم طبقے کے افراد کو بسواکلیان ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی کا چیرمین بنایا جا چکا ہے۔ انہونے گذشتہ دور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شری ایم جی مولے کے دور میں میر وارث علی صاحب, ملیکارجن کھوبا اور بی نارائن کے دور میں آصف حاجی صاحب, چیرمین رہ چکے ہیں۔ اب جبکہ یہاں کسی بھی بورڈ میں یعنی ضلع پنچایت, تعلقہ پنچایت, اور APMC میں مسلم مینارٹی کو نمائندگی نہیں ہے اس لحاظ سے تو یہاں ٹاؤن پلاننگ اتھاریٹی میں مسلم مینارٹی طبقے کو سربراہی ملنا بیحد ضروری ہے۔ حال ہی, گذشتہ سال جب ریاست کرناٹک میں بی جے پی سرکار تھی کوئی بھی عہدہ مینارٹی کو نہیں ملا۔ انہونے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بسوا کلیان ڈیویلپمنٹ بورڈ میں کرناٹک کی سرکار چاہے تو لنگایت طبقہ کو دے سکتے ہیں۔شری بسواراج سوامی نے بیدر ضلع انچاج وزیر ایشور کھنڈرے اور دیگر ہائی کمان لیڈران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقلیتی طبقے کو کسی بھی صورت نظر انداز نہ کریں۔ اور میناریٹیز اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں اس عہدے پر مامور کیا جائے۔ کانگریسی لیڈر بسوراج سومی نے اپنے خود کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی سے بسوا کلیان اسمبلی کے لیے اُمیدوار کا دعویدار میں بھی رہا ہوں اور آئندہ بھی رہونگا