بھالکی کے مسلم بیوپاریوں نے ویکسین لیا

0
Post Ad

بیدر۔ 2جون (محمدیوسف رحیم بیدری) بلدیہ بھالکی کے ایک سرکاری ملازم نے مسلم بیوپاریوں کوویکسین لینے کے لئے ترغیب دی جو ویکسین بیداری کاحصہ تھا۔ لیکن اس سرکاری ملازم سے ٹھیلہ بنڈی اور فٹ پاتھ بیوپاریوں نے تکرار شروع کردی اور کہاکہ ویکسین لینے کاآرڈ ر بتاؤ۔ ویکسین لینایانہیں لیناہماری مرضی پر منحصر ہے۔ یہ واقعہ کنڑا چینل کی زینت بن گیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر بیوپاریوں پردباؤ بڑھ گیا۔ میونسپلٹی کے کئی ایک عہدیدار بشمول تحصیلدار اور ڈی ایس پی اور سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر عبدالقادر نے ان بیوپاریوں کے پاس آکر انھیں سمجھایاکہ ویکسین لیناصحت کے لئے ضروری ہے ورنہ کورونابیماری قابومیں نہیں آسکے گی جس کانقصان آپ کو بھی ہوگااورسماج کوبھی ہوگا۔ ان ساری کوششوں کانتیجہ آج نکلا۔ اور آج 2جون کو40مسلم بیوپاریوں نے بھالکی میں ویکسین لیا۔ان بیوپاریوں کے صدر جناب شفیق رفیق سوداگرنے صحافیوں کوبتایاکہ ہمارے بیوپاری ویکسین سے مطمئن ہیں۔ اسی لئے آج 40بیوپاریوں نے ویکسین لے لیاہے۔ باقی کے بیوپاری بھی آئندہ دنوں میں ویکسین لے لیں گے۔ بلدیہ،تحصیلدار، محکمہ صحت،اور محکمہ پولیس کو مطمئن رہنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!