بھالکی کے سائیگاؤں ضلع پنچایت نشست سے ایشور کھنڈرے کے ہمشیرزادہ پروین ہنم شٹی ہوسکتے ہیں کانگریس کے امیدوار؟؟

0
Post Ad

بیدر۔ 12جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) بھالکی سے جناب عظیم بادشاہ نے اطلاع دی ہے کہ آنے والے ضلع پنچایت انتخابات میں بیدرضلع، بھالکی تعلقہ کے سائیگاؤں ضلع پنچایت نشست سے KPCCکارگذار صدراوربھالکی کے رکن اسمبلی جناب ایشور کھنڈرے کے ہمشیرزادہ (بھانجہ)اورچیرمین بھارت پبلک انگریزی اسکول بھالکی مسٹر پروین ہنم شٹی کانگریس پارٹی کے امیدوارہوسکتے ہیں۔ جس کے لئیتیاریاں چل رہی ہیں۔ سائیگاؤں پروین ہنم شٹی کاوطن ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ ان کے والد ڈاکٹر سنگپا ہنم شٹی بیدر میں رہتے ہیں۔35سالہ پروین ہنم شٹی نے بی ای انجینئرنگ کی ہے۔اور وہ پہلی دفعہ انتخاب لڑنے جارہے ہیں۔ذرائع کے بموجب ان کے مقابل بی جے پی قائد ڈی کے سدرام کے بھائی ڈی کے گنپتی ممکنہ امیدوار ہوں گے لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!