بھالکی سرکاری اسکول کے طلبہ کی دہم جماعت میں شاندار کامیابی

0
Post Ad

بیدر۔ 10اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) بھاتمرہ تعلقہ بھالکی ضلع بیدر کے سرکاری اردو ہائی اسکول کی طالبہ مثیرہ واحد علی نے دہم جماعت میں 91%نشانات حاصل کرکے اپنی بہتر ین تعلیمی قابلیت کامظاہرہ کیاہے۔جس پر سارے بھاتمرہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔ ضلع کی اردو تنظیموں نے 91%نشانات لینے پر طالبہ مثیرہ واحد علی کو مبارک باد پیش کی ہے۔اسی طرح گورنمنٹ کنڑا ہائی اسکول بھاتمرہ کی طالبہ وجے لکشمی راج کمار نے 93.6%نشانات لے کر بھاتمرہ کانام روشن کردیاہے۔ ان دونوں کے شاندار تعلیمی مظاہرہ پر اسکول کے میر معلم اور اساتذہ نے انہیں اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ اس دفعہ کورونا کے سبب دہم جماعت کے امتحانات اوایم آر شیٹ پردودن کے درمیان لئے گئے۔ ایک دن تین پرچے اور دوسرے دن تین پیپر کا امتحان لیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!