بھالکی میں جمعیت علماء ہندکاخون کاعطیہ کیمپ، 81 افراد نے خون کا عطیہ دیا

0
Post Ad

بیدر۔ 2اکٹوبر۔(محمدیوسف رحیم بیدری) جمعیت علماء ہند بھالکی کی جانب سے گورنمنٹ ہاسپٹل بھالکی میں ”خون کے عطیہ کیمپ“کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا،81 افراد نے اپنے بیش قیمت خون کا عطیہ کیا، جس میں خواتین کے ساتھ برادران وطن نے بھی حصہ لیا۔ مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدرجمعیت علماء ہندبیدر اومولانا محمد تصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ہندبیدر نے اپنے خطاب میں خون کے عطیہ کی اہمیت اور اسکی افادیت پر روشنی ڈالی اور اسکو خدمت خلق کے عظیم فریضہ سے تعبیر کیا۔بسواراج وینکے صدر بلدیہ بھالکی،اشوک گائیکواڈ کونسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے دیش کے لئے بھی خون دیا ہے اور دیش واسیوں کے لئے بھی خون دیا ہے،اور آج ہم اسکی مثال دیکھ رہے ہیں۔ عبدالنصیر سابق کونسلرنے اپنے خطاب میں اس کارخیر کو سراہا۔دھنراج پنچال کونسلر،رؤف پٹیل کونسلر،محبوب کونسلر،ڈاکٹر عبدالقادر CMO گورنمنٹ ہاسپٹل بھالکی،رفیق کونسلر،حافظ محمد عمر قریشی خازن بیدر،محمدنظام الدین حکیم چٹگوپہ،شیو راج راٹھور چیف آفیسربلدیہ بھالکی،جئے راج کولّا،مہادیو بحیثیت مہمان خصوصی شریک رہے۔ جمعیت علماء ہند بھالکی کی جانب سے ان تمام کی شال پوشی وگل پوشی کی گئی۔جبکہ کئی دیگر افراد نے خون کے عطیہ کیمپ کادورہ کیا۔ مفتی اقبال قاسمی صدر جمعیت علماء بھالکی،مولانا اختر پٹیل رشیدی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بھالکی،سلیم الدین چودھری رکن جمعیت علماء بھالکی نے کیمپ کے بہترین انتظامات کئے۔مفتی اقبال احمدقاسمی کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا،سلیم الدین چودھری نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔اس بات کی اطلاع مولانا تصدق ندوی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!