پرکاش کھنڈرے نے یوم پیدائش منایا

0
Post Ad

بیدر۔ 23اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری) سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی قائد پرکاش کھنڈرے نے اعلان کیاتھاکہ بارش کے سبب کسانوں کے ہونے والے نقصان کے پیش نظر اپنی یوم ِ پیدائش نہیں منائیں گے اور یہ اعلان اخبارات کی زینت بھی بناتھاکہ میرے حامی اورپارٹی کارکنان وغیرہ شال، پھول وغیرہ نہ لائیں۔ اس اعلان کے باوجو دآج کنڑا اخبارات میں سابق رکن اسمبلی بھالکی پرکاش کھنڈرے کی تصویر شائع ہوئی ہے جس میں وہ شال اور پھول کا ہار پہنے ہوئے ہیں اورلکھاہے کہ بھالکی کے سابق رکن اسمبلی پرکاش کھنڈرے کو بی جے پی قائد ڈی کے سدرام نے جنم دن کے موقع پر تہنیت پیش کی اور مبارک باد دی۔ ڈی کے گنپتی، وشواناتھ مورے، پنڈت شیرولے، سریش ہبلی کر، سنتوش پاٹل،شیو لوکھنڈے، شانت ویر کیسکر، سریش برادارموجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!