بھالکی کالج میں منایاگیا یوگاڈے

0
Post Ad

بیدر۔ 22/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) سی بی ڈگری کالج بھالکی میں 21/جون کی صبح یوگا ڈے منایاگیا۔ جس کے ماسٹر ریٹائرڈ پروفیسر راجکمار پاٹل رہے۔ انھوں نے اس موقع پر بتایاکہ جسمانی اور دماغی تندرستی کے لئے یوگا ضروری ہے۔ یوگ نہ صرف صحت اچھی رکھتاہے بلکہ بیماریوں سے بھی بچاتاہے۔ انھوں نے یوگا کے کئی آسن سکھائے۔ پروگرام کی صدارت پرنسپل ستیہ وان وائراگے نے کی۔ انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آج کی بھا گ دوڑ والی زندگی میں انسان کو 24گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ یوگا کودینا چاہیے۔ جس سے ہماری صحت بنے گی اور عمر لمبی ہوگی۔ ذرائع کے بموجب اس موقع پر پروفیسر سی ایس برادار، وجے لکشمی گڈڈے، لیکچرر رابرٹ، ارون کمار، سنتوش تیرتھ، پرمیشور پاٹل، ساکیپا، انیل ڈگگے، عظیم الدین ایس ڈی اے، اویس، شیولنگ اور طلبہ میں رانی، ساریکا، سپریہ اور ملپا وغیرہ موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!