گرونانک اسکول کی طالبات نے حاصل کیاگولڈ میڈل
بیدر۔ 26/نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری) شہر کے نہرواسٹیڈیم کے قریب واقع گرونانک اسکول کے طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیاہے۔ شہر کے انڈور اسٹیڈیم میں 20نومبر تا22نومبر چلنے والے آرٹ آف سمورائی سال 2021میں گرونانک اسکول کی چہارم جماعت کی طالبہ سنسکرتی بنت شری کانت مودی نے گولڈ میڈل اور توصیفی سند حاصل کرکے اسکول اور ضلع کانام روشن کیاہے۔ اسی طرح ہفتم جماعت کی طالبہ یوگیشوری بنت راج شیکھر کوڈا نے بھی گولڈ میڈل اور توصیفی سند حاصل کیاہے۔ اسکول کے احاطہ میں منعقدہ تہنتی تقریب سے پرنسپل این راجو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام طلبہ کے لئے یہ ایک مثال ہے۔ اس طرح کاماحول دینا ہمارے لئے ضروری ہے۔ تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کامظاہر ہ کرسکیں۔ طلبہ وطالبات کو چاہیے کہ وہ بہتر ماحول میں رہ کر اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں۔ اس سے زندگی کو ہدف ملتاہے۔ اسی طرح اچھی کتابوں کامطالعہ بھی کریں۔ اور ساتھ ہی بہتر سے بہتر اور عمدہ سے عمدہ کھیل کامظاہرہ کریں۔ اس موقع پرپرنسپل اور اسٹاف نے اپنی مسرت کااظہار کیا۔ اس بات کی اطلاع اسکول ذرائع نے دی ہے۔