گورنمنٹ اردو ہائیرپرائمری اسکول آدرش نگر کے طلبہ کو کتابوں کاتحفہ

0
Post Ad

بیدر۔ 4/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) کل 3/ڈسمبر کویومِ عالمی معذورین کے موقع پر جناب خواجہ فریدالدین محبِ اردو، سماجی جہدکار اور ممتاز سماجی کارکن، وظیفہ یاب محکمہ پولیس نے گورنمنٹ اردو ہائیرپرائمری اسکول، آدرش نگر گلبرگہ پہنچ کر اردو سے کنڑاسیکھنے کی کتابیں اور معروف کتاب ”آؤ اردو سیکھیں“ہفتم،اول، اور ششم جماعت کے طلبہ میں تحفتہً پیش کیں۔ میرمعلمہ محترمہ نازنین، محمد نعیم الدین خطیب مددگار معلم، مددگار معلمہ ترکش سلطانہ، شمشیرا بیگم اور گرودیو موجودتھے۔ میرمعلمہ نے اظہار تشکر کیا اور طلبہ وطالبات کو پڑھ کر اعلیٰ عہدوں پر پہنچنے کی تلقین کی۔ اس بات کی اطلاع جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!