ایک دن میں مکمل قرآن سنانے والی وزڈم مدرسہ کی طالبہ حافظہ ہدیٰ رابعہ

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدنعیم الدین) ابو طلحہ قاسمی مہتمم وزڈم عربک مدرسہ کی اطلاع کے بموجب وزڈم عربک مدرسہ میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ مدرسہ کی طالبہ ہدیٰ رابعہ بنت محمد آصف الدین نے 18 مہینے کی قلیل مدت میں حفظ قرآن مکمل کیا اور یکم جنوری 2022 ء؁ کو مکمل قرآن سنایا۔ ایک دن میں مکمل قرآن سنانے کی خوشی میں وزڈم پرائمری اسکول کے ٹیچرس نے ہدیٰ رابعہ اور ان کے والدین جناب محمد آصف الدین صاحب اور اور محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ کو شال پوشی، گل پوشی اور ڈریس پیش کر کے تہنیت پیش کی، ان کے ساتھ ہی ان کے استاد مولانا ابو طلحہ قاسمی کی بھی تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پرحافظ و قاری شاکر حسین صاحب نے کہا کہ ایک ہفتہ میں ان شاء اللہ ایک اور طالب علم حفظ مکمل کر لے گا۔ حافظہ ہدیٰ رابعہ کے تایا جناب اے۔ ایم اقبال انجینئر، جناب ظفر احمد انجینئر، محمد انور الدین اور چاچا جناب ڈاکٹر محمد عارف الدین، پھوپھیاں اور خالاؤں نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جناب محمد آصف الدین صاحب نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم جنت کے مستحق ہو ں گے۔ حافظہ ہدیٰ رابعہ نے کہا کہ میں 3جنوری 2022ء؁ سے وزڈم ہائی اسکول میں جماعت نہم جوائن کرنے جارہی ہوں، اپنی دو نوں بہنوں کی طرح میں بھی ان شاء اللہ ڈاکٹر بنوں گی اور بسم اللہ ہاسپٹل کھول کر خدمت خلق کا کام انجام دوں گی۔ اس موقع پر محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری وزڈم ادارہ جات، ڈاکٹر امیمہ محمد، حنا کوثر، سونیتا کماری،حافظ نسیم اختر اور دیگر اساتذہ و معلمات نے مبارک باد پیش کی۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ اور دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!