وزڈم پی یو کالج میں کووڈ ویکسین ویک کا کامیاب انعقاد

0

بیدر۔مدار سر پرنسپال وزڈم پی یو کالج کی اطلاع کے بموجب وزڈم پی یو کالج میں 3 جنوری سے مسلسل آج 7 جنوری تک ویکسین کیمپ کا انعقاد جاری ہے۔وزڈم گرلس کیمپس میں ویکسنیشن ویک کا افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب سے محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے بچوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ویکسین لینے سے پہلے ویکسین کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ صحت ہی زندگی ہے۔ ایک ذمہ دار شہری کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی صحت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کا بھی خیال کرے۔اومیکرون اور کووڈ 19- جیسے مہلک بیماریوں سے خود بچنے اور دوسروں کو بچانے کے لیے ویکسین لیں، تاکہ ہمارا دیس اور راج اس وبا سے محفوظ رہے، انہوں نے مزید کہا کہ عموماً اقلیتیں ویکسین لینے کے سلسلہ خصوصاً خواتین ہچکچاتی ہیں یہ ایک غلط فہمی ہے۔ اس کو آج دور کرنے کا موقع ہے۔ لہذا وزڈم کے طلباء خصوصاً لڑکیاں آگے بڑھیں پہلے ویکسین لے، پھر گھر جا کر یہ خوش خبری والدین کو سنائیں، اس موقع پر ویکسنیشن مہم کے ذمہ دار ڈاکٹر سہیل اور نوڈل آفیسر عامر ایاز نے پہلے دن ہی طلباء کے جوش خروش کو دیکھا کہ 3 جنوری بروز پیر صبح کی اولین ساعتوں میں شہر بیدر میں سب سے پہلے وزڈم کالج کے طلباء نے ویکسین لینے کی شروعات کی۔ اس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیجی گئی، جس پرڈپٹی کمشنر نے  وزڈم انتظامیہ کو خصوصی مبارک باد پیش کی۔ 90% فیصد طلباء ویکسین لے چکے ہیں۔ نہم، دہم، گیارہویں، بارہویں ا ور نیٹ رپیٹر بیاچ کے تقریباً سات سو طلبہ کے لیے گرلس کپمپس اور بوائز کیمپس میں علیحدہ علیحدہ ویکسنیشن ٹیم سرگرم عمل ہے۔ ویکسنیشن ٹیم وزڈم کی ضیافت اور طلباء کے تعاون اور عمدہ اخلاق سے بہت خوش ہیں ٹیم کے تمام کارکن کو تحفۃ ً اسلامی کیلنڈر دیا گیا۔محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے بوائز میں اور عائشہ رضوانہ ہیڈ مسٹریس نے گرلس میں گلو ڈاٹا تقسیم کیے۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ اور محکمہ صحت کے ذمہ داران اور ٹیم لیڈرس دادا پیر، فتّو پاٹل، یہوسا، میگھا لتا، سودھاکر اور دیگر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!