والی شری اسپتال میں قلب کی بیماریوں سے متعلق یونٹ کا 15/جون کومرکزی وزیر کے ہاتھوں افتتاح

0
Post Ad

بیدر۔ 11/ جون(محمدیوسف رحیم بیدری) مرکزی وزیر مملکت برائے کیمیکل اور فرٹیلائزر، قابل تجدید توانائی، مرکزی حکومت جناب بھگونت کھوبا والی شری اسپتال میں قلب کی بیماریوں سے متعلق علاج کے یونٹ کا15/جون کو10بجے افتتاح کریں گے۔ دہم جماعت میں 95%سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کو اعزاز دیا جائے گا۔ 45لاکھ روپیوں کے خرچ سے جوایپ بنایاگیاہے۔ اس ذریعہ سے مریضوں کے لئے ایمبولنس کااہتمام کیاگیاہے۔ کسی بھی طرح کے علاج کے لئے حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تمام طرح کاعلاج اور اس کی سہولیات اور ایمبولنس خدمات کے لئے 9379124050 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ گھر تک یہ خدمات پہنچے گی۔ یہ بات والی شری اسپتال کے مینجر ڈاکٹر راج شیکھرسیڑم کرنے کہی۔ وہ آج 11/جون کوایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ایس ایس ایل سی کے ہونہار طلباء 13 جون تک والی شری ہاسپٹل میں اپنا نام رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ والی شری اسپتال میں سرکاری بی پی ایس کارڈ ہونے پر مفت علاج کیاجاتاہے۔ حیدرآباد کی لاگت سے50%کم میں خدمات دستیاب ہے۔ قلب کی بیماریوں کاعلاج، دل میں سوراخ ہونے پر علاج، کڈنی، اپنڈکس آپریشن، وغیرہ مشینوں کے ذریعہ دل کی بیماریوں کاپتہ لگایاجاتاہے۔ خون کی نالیوں کا علاج، وہاں بند راستوں کی تشخیص ہوتی ہے اورعلاج کیاجاتاہے۔ ڈاکٹر راج شیکھرا سیڑم کر نے وضاحت کی کہ ملک کے سب سے مشہور معالج ڈاکٹر ارون کمارہری داس، جوقلب کی سرجری کے ماہر سینئر ڈاکٹر ہیں، ہمارے یہاں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ اسی طرح والی شری ہسپتال کا عملہ تمام ضروری حفاظتی اور پروٹوکولز کی پابندی کرتا ہے، بشمول Covid کے بڑھتے اقدامات کی بھی پابندی ہوتی ہے۔ یہاں، ماہر ڈاکٹروں کی ہماری ٹیم تمام مریضوں کو اولیت دیتے ہوئے ملکی سطح کی دیکھ بھال اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ڈاکٹر ارون کمار ہری داس نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص حادثے کے بعد ایک گھنٹے تک اسپتال میں داخل رہتا ہے تو یہ سنہری وقت ہوسکتا ہے جو مریض کی جان بچا سکتا ہے اور ان کا اچھا علاج ہو سکتا ہے۔ مریضوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کسی بھی قسم کی صحت کے مسئلے کا علاج اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ اسپتال میں داخل ہوں اور ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ایمرجنسی کے دوران خدمت کے لیے یہ ہسپتال ہمیشہ تیار ہوتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سری کانت بھی موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ڈاکٹر راج شیکھرسیڑم کر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!