ویلفیرپارٹی آف انڈیا بیدرنے کیااحتجاج

0
Post Ad

بیدر۔ 30مئی(محمدیوسف رحیم بیدری) آج 30مئی کو مودی حکومت کی دوسری معیادکے 2سال مکمل ہونے پرریاستی اور ملکی سطح پر ویلفیر پارٹی نے آن لائن احتجاج منظم کرتے ہوئے آج کے دن کو ”یو م سیاہ“ کے طورپر منایا۔کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا مرکزی حکومت پرالزام لگاتے ہوئے ویلفیرپارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ جناب مبشرسندھے ضلع صدر، مسٹر شرنپاضلعی نائب صدراور سید ابراھیم شہری صدر WPIبیدر کے مطابق آج بیدر مستقر پربھی ویلفیرپارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر انجینئر مبشرسندھے کی قیادت میں پلے کارڈ س اٹھاکر احتجاج کیاگیا۔ جس پرلکھاتھا۔ ”بیمار دیش کی یہی پکار، گدی چھوڑو مودی سرکار“، مرکزی حکومت بتائے اچھے دن کدھر ہیں؟، دولت مند صنعت کاروں ہی کے اچھے دن آئے ہیں۔تمام افراد کو مفت ویکسین دیں اور ان کی جان بچائیں۔ آج کے اس احتجاج میں مولوی عبدالصمد، محمدجمیل، مصعب علی، محمد مدثر، محمدابراھیم، محمد تنویر اور محمد نعیم نے حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!