مقامی جمعیت کی سرگرمیوں اور خدمات پرریاستی صدرمفتی افتخار احمد قاسمی نے کیا مسرت اظہار

0
Post Ad

بیدر۔ 30مئی (محمدیوسف رحیم بیدری)مولانا تصدق ندوی سکریڑی جمیعت علماء ہند بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ جمعیت علماء بیدر کی زوم میٹنگ زیر صدار ت مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدرمنعقد ہوئی۔اس زوم میٹنگ میں ضلع بھر کے عہدیداران واراکین کو بھی جوڑا گیا۔ بحیثیت مہمان خصوصی مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ریاست کرناٹک نے شرکت فرمائی۔ریاستی صدر محترم نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء بیدرکی دینی ملی رفاہی خدامات کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان و مسرت کا اظہار کیا اور تما م خدام جمعیت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ حالات میں میتوں کی تجہیز وتدفین،مریضوں اور میتوں کی منتقلی،دواخانوں میں مریضوں کی تیمارداری،غریب مسکین مریضوں کے لئے دواؤں اور فیس کی ادائیگی،وبائی مریضوں کے لئے آکسیجن سیلینڈر کی فراہمی، محتاجوں مسکینوں کو غلہ اور اناج کی تقسیم یہ تمام اعلیٰ درجہ کی خدمات ہیں،آج جمعیت علماء ہند پورے ملک میں ان خدمات کو لیکر بہت سرگرم ہے،اس زوم میٹنگ میں تمام تعلقہ جات کے ذمہ داران نے رمضان المبارک اور لاک ڈاؤن میں کی گئی اپنی اپنی خدمات کی کارگزاریاں پیش کیں۔تعلقہ چٹگوپہ سے مفتی سید عبدالواجد قاسمی خازن،تعلقہ ہمناآباد سے مولانا سید مصباح الدین حسامی جنرل سیکریٹری،تعلقہ بسواکلیان سے حافظ محمدعمران صدر،تعلقہ بھالکی سے مفتی محمداقبال قاسمی صدر،تعلقہ اورادسے مولانا محمدعرفان اشاعتی صدر،تعلقہ کمال نگر سے مولانا محمدنذیر قریشی اشاعتی صدرنے کارگزاری پیش کی۔جمعیت علماء بیدر کی کارگزاری مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے پیش کی،آج کی میٹنگ میں ہر تعلقہ میں میتوں کی تجہیز وتکفین کے لئے رضا کارانہ طور پر ایک ٹیم تشکیل دینا طئے پایاہے،جسکے لئے ایک تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا جائیگا،تمام تعلقہ جات اور دیہاتوں میں زیادہ سے زیادہ مکاتب کا قیام عمل میں لانا طئے پایا اور اسکے نظام کو مضبوط کرنے پر زور دیاگیا۔حفظان صحت اور اپنی مدافعت کے لئے جمعیت یوتھ کلب کا قیام عمل میں لانا طئے پایا ہے،آخرمیں تمام اکابر علماء کرام کے سانحہ ارتحال پر شدید رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت و اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی، جسمیں امیر الہند مولانا سید عثمان منصور پوری سابقہ صدر جمعیت علماء ہند قابل ذکر ہیں،مولانا سید محمود مدنی کے عہدہئ صدارت پر فائض پہونے پر تمام خدام کی جانب سے مبارکباد ی پیش کی گئی،زوم میٹنگ کا آغاز مفتی سید عبدالواجد قاسمی چٹگوپہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،حافظ سید مجاہد بسواکلیان نے نعت شریف پیش کی،مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری نے استقبالیہ کلمات ادا کئے،اور زوم میٹنگ کے نظام العمل کو چلایا،مفتی غلام یزدانی اشاعتی کی دعا پراجلاس بحسن و خوبی اختتام پزیر ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!