یوتھ کانگریس نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کیااحتجاج،یوتھ لیڈران گرفتار

0
Post Ad

بیدر۔ 5جون (محمدیوسف رحیم بیدری) انڈین یوتھ کانگریس کمیٹی کی ریاستی جنرل سکریڑی ڈاکٹر افروزجہاں کی قیادت میں آج 5جون کو پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیاگیا۔ تفصیلات کے بموجب شیونگرمیں واقع ایک پٹرول پمپ کے سامنے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے یوتھ کانگریس کے عہدیداران ڈاکٹر افروزجہاں ریاستی جنرل سکریڑی، عالیشان قادری ضلع نائب صدر، شیواناتھ اپادھیائے ضلع نائب صدر، نجیب پٹیل بیدر جنوب نائب صدر، اکرم قادری سٹی صدر، محمد ہادی، تمیم خان، محمد خضر، محمد عتیق اور طاہرنواز نے احتجاج کیا۔اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ پلے کارڈ پر ہندی زبان میں نعرہ درج تھا ”سلنڈرمہنگا، مہنگا تیل، وہ دیکھو مودی کاکھیل“، یوتھ کانگریس کی اسی ٹیم نے احتجاج کے فوری بعد یوم ماحولیات کے پیش نظر شجرکاری کا فریضہ بھی شہر بیدر میں انجام دیا۔ دوسری جانب فریداللہ خان ضلع صدر یوتھ کانگریس بیدر کی قیادت میں ایک احتجاج امبیڈکر سرکل بیدر پر منظم کیا۔ اور پٹرول وڈیزل اور اناج کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزکی مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ پٹرول کے دام کم کرو، کم کرو۔ مودی تیری تاناشاہی نہیں چلے گی نہیں چلے گی۔ بی جے پی حکومت دھکارا دھکارا۔ ذرائع کے بموجب مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی سرکل ملماں چوبے کی قیادت میں یوتھ کانگریس کے نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ فریداللہ خان کی قیادت میں فصیح پٹیل،محمد وسیم الدین عرف بابا، سہیل، اکشے، محمد مہتاب، وسیم پٹیل اوریوتھ کانگریس کے دیگر نوجوان نے یہ احتجاج منظم کیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!