رکن اسمبلی رحیم خان کاعلی امبر، یرنلی، بمپلی اور اسلام پورکادورہ

0
Post Ad

بیدر۔10جون (محمدیوسف رحیم بیدری) سابق وزیر اور رکن اسمبلی بیدر جناب رحیم خان نے 9/جون کو علی امبر، یرنلی، بمپلی اور اسلام پور دیہاتوں کاطوفانی دورہ کیا۔ جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ ذرائع کے بموجب وہ مرکھل میں واقع پوسٹ آفس پہنچے اور جائزہ لیاکہ وظیفہ خوارافر اد کو وظیفہ مل رہاہے یانہیں؟ اسی طرح اچانک ہی پی ایچ سی (اسپتال) کا دورہ کیا۔ ڈاکٹرس، نرسیس، اور آشاورکرس کوہدایت دی کہ وہ دیہی علاقوں میں ویکسین لینے کی رفتار پر نظر رکھیں۔ متعلقہ عمر کے افراد کو ویکسین لینے کی ترغیب دیتے رہیں۔ جناب رحیم خان رکن اسمبلی نے یرنلی گرام پنچایت پہنچ کر کسانوں میں تخم تقسیم کئے۔ علی امبر دیہات میں تخم (بیج) کی قلت کی شکایت کو دور کرنے کی سعی کی۔ اور متعلقہ افسر ان کو ہدایت دی۔ اسی طرح جن لوگوں کے سرپرست یانوجوان کوویڈکی دوسری لہر میں دنیا سے انتقال کرگئے ان کے وارثین تک پہنچ کر انھیں پرسہ دیا۔ دیہات کے مختلف افراد سے پینے کے پانی، سڑکوں اور دیگر مسائل کو سماعت کیا اور تیقن دیاکہ ان کے دیہات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ رکن اسمبلی نے پی ڈی اوسے منریگا کے کام کاج کے متعلق دریافت کیا۔ اور تمام مزدوروں کوکام دینے اور کسی بھی مزدور کو کام سے نہ ہٹانے کی ہدایت دی۔ اس تمام دورے میں متعلقہ دیہات کے افسران، گرام پنچایت صدور، اراکین، پی ڈی اوز،اوردیہاتی افراد شریک رہے۔ اس بات کی اطلاع رکن اسمبلی کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!