ہائی وے پر جانے والے لاری ڈرائیورس میں کھانا اور پانی کی تقسیم

0

بیدر۔ 10جون (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد نے کوویڈ۔19اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر آج قومی شاہراہ نمبر65پر لاری ڈرائیورس میں کھانا اور پینے کے لئے بوتل کا پانی تقسیم کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے سبب ڈھابے بند ہیں اسلئے یہ قدم اٹھایاگیاہے۔ ڈھابوں پر کھانا نہیں ملتااور نہ ہی پانی مل رہاہے۔ منااکھیلی قومی شاہراہ نمبر 65پرواقع ہے اوریہاں کے لوگ ہمیشہ سے رحمدل اور مہمان نواز واقع ہوئے ہیں۔ آج بھی لاری ڈرائیوریا دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورس کویقین ہے کہ کہیں کھاناملے یانہ ملے منااکھیلی میں کھانا ضرور ملتاہے۔ موصوف نے کھانا اور پانی کے علاوہ رقم بھی ڈرائیورس میں تقسیم کی۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!