شیخ مجیبASI کی تہنیت

0

بیدر۔ 11 جون (نامہ نگار) جناب شیخ مجیب اسسٹنٹ سب انسپکٹر چٹگوپہ محکمہ پولیس میں اپنی 32سالہ خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ ئ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے ہیں۔ انہوں نے 7 ا گسٹ 1989 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ملازمت کے دوران کمال نگر، کھٹک چنچولی، ہمنا آباد، بھالکی اور چٹگوپہ کے پولیس اسٹیشن پر خدمات انجام دیاتھا۔جناب محمد اسماعیل ذبیح اللہ (بیدر)، سید محسن علی چٹگوپہ، محمد کریم حسین یس کے روڈ ویز حیدرآباد، محمد اسلم میاں مالک اعظم سویٹ ہاؤز، موہن فائن ڈیجیٹل اور محمد ہارون عثمان نے جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر کی قیادت میں چٹگوپہ ان کے مکان پہنچ کر جناب شیخ مجیب موظف محکمہ پولیس کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی جبکہ جناب عبد المتین شاداب انجینئر نے بھی موصوف کی 32سالہ خدمات پراپنی جانب سے تہنیت پیش کی۔اس بات کی اطلاع عبدالصمد منجووالا نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!