بیدر شہر کے 10پٹرول پمپ پر کانگریس قائدین اور کارکنان کا پٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج

0
Post Ad

بیدر۔ 11جون (محمدیوسف رحیم بیدری) کانگریس پارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے شہر کے دس پٹرول بنکروں کے سامنے آج جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔
امبیڈکر سرکل کے قریب پٹرول بنک کے قریب کانگریس یونٹ، مہاویر سرکل کے پیٹرول بنک کے قریب یوتھ یونٹ، بسویشور سرکل کے قریب واقع پیٹرول بنک کے قریب اقلیتی یونٹ، شیو نگر میں خواتین یونٹ، سینٹرل بس اسٹیشن کے قریب پسماندہ کلاس، میلورروڈ پر واقع پٹرول بنک پر غیر منظم مزدور یونین،اولڈ سٹی میں سٹی یونٹ، بوم گونڈیشور سرکل کے قریب واقع پیٹرول بنک پراسٹوڈنٹ یونٹ اور حیدرآباد روڈ پر گریجویٹس یونٹ نے احتجاج منظم کیا۔ کارکنوں نے سروں پر ٹوپیاں پہن کر پارٹی کے جھنڈے اوراحتجاجی تختیاں اپنے ہاتھوں میں تھام رکھی تھیں۔ مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آسمان پھٹ پڑا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عوام کی زندگیاں مہنگائی سے اجیرن ہوچکی ہیں۔13مہینوں میں پٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹر 25.72 اور ڈیزل کی قیمت میں 23.93٪ کا اضافہ ہے۔ پانچ مہینوں میں قیمتوں میں 43 بار اضافہ ہوا ہے۔ آج ایک لیٹر کی قیمت سوروپئے ہوچکی ہے، جبکہ کچھ مقامات پر سوروپئے کے قریب ہے۔ کانگریس کے ضلع یونٹ کے صدر بسواراج جابشٹی اور ایم ایل سی وجے سنگھ نے خطاب کیا۔ سابق ممبر پارلیمنٹ نرسنگ راؤسوریاونشی اور ودھان پریشد کے سابق ممبر کے۔ پنڈلک راؤ، کانگریس ڈسٹرکٹ یونٹ جنرل سکریٹری دتاترے مولگے، مرلی دھر ایکلارکر، امرت راؤ چمکوڈے، ایم اے سمیع، جارج فرنانڈیز، شنکرراو دوڈی، روحی داس گھوڑے، یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریڑی ڈاکٹر افروز جہاں، ضلع یوتھ کانگریس صدرفرید خان، مہیلا یونٹ صدرمیناکشی سنگرام، ایس سی یونٹ کے صدر سنجیوکمار ڈی کے، مینارٹی یونٹ صدر اظہر ریحان،بلاک کانگریس بیدر صدر محمدیوسف، پسماندہ طبقات یونٹ کے صدر شنکر ریڈی چٹہ، غیر منظم ورکرز یونٹ کے صدر گووردھن راٹھوڑ، گریجویٹ یونٹ کے صدر جان ویسلے، اسٹوڈنٹ یونٹ کے صدربسواراج، لتا ہارکوڈ، سدھاکرکولور، شیام راؤ بمبلگی اور مصباح نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔تمام 10پٹرول بنکوں پر پولیس کا سخت ترین بندوبست دیکھنے کوملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!