منااکھیلی اور اطراف واکناف دیہاتوں میں آریہ سماج کی کورونا بیداری مہم ایک ایک ماہ کاراشن معذوروں میں مفت تقسیم

0
Post Ad

بیدر۔ 12جون (محمدیوسف رحیم بیدری) سورگیہ سشیلا بائی بھیم شاآریہ کے مشن کوآگے بڑھاتے ہوئے ویویکانندآریہ صدر آریہ سماج منااکھیلی کی رہنمائی میں راشٹر رکشا مہایگیہ آریہ سماج منااکھیلی کی طرف سے کورونا مرض سے شفایابی اور پورے عالم سے کورونا کی مہاماری کوہٹانے، فضائی اور آبی آلودگی کو دور کرنے 15تا20گاؤں تک ابھیان چلایاجارہاہے۔ اس ابھیان کا مقصد عوام میں ویکسین بیداری اور کورونا سے متعلق پیدا ہورہی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔جناب عبدالقدیر لشکری کی اطلاع کے بموجب جمعہ کو منااکھیلی میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیاگیا جس میں سیدقدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی، پی ایس آئی مڈیوالپہ بگوڑی، ای او چٹگوپہ شنکرکنکا، محمدیوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی، الحاج سید اکرام الدین حوالدار، اور پی ڈی اومنااکھیلی بھاگیہ جیوتی موجودتھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وویویکانند آریہ نے بتایاکہ آریہ سماج ملک کی خدمت میں مصروف ہے۔ کورونا کی مہاماری اور لاک ڈاؤن کودیکھتے ہوئے معذورافراد میں راشن تقسیم کیاجارہاہے۔ منااکھیلی کے اطراف واقع بمبلگی، رائکڑگی اور منگل گی وغیرہ 15تا20دیہات کے معذوروں میں راشن کی تقسیم کرنا پیش نظر ہے۔ ماسک کی تقسیم عمل میں آرہی ہے۔ سینی ٹائزر اور سوشیل ڈسٹنسنگ پر بھی زور دیاجارہاہے۔ راشن کے بارے میں انھوں نے بتایاکہ ایک ماہ کاراشن ہے۔ جس میں چاول، گیہوں، جوار، تیل، دال اور نمک مرچ مصالحہ سمیت 10تا12کیلوکاراشن کٹ بنایاگیاہے۔ اس پروگرام میں تنظیم کے دیگر کارکنان میں جگناتھ جی آریہ، سنجونرنہ، بابوراؤ پارت، گوپال نڈونچکر، وجے کما رہلی کھیڑ، راج کمار کن کٹا، آدتیہ بھالکی کر، پون ولاس، راہول گوجر، سائی بننا، للیتابائی، وجے لکشمی، سنیتابائی، میگھاوتی نے حصہ لیا۔اس بات کی اطلاع وویکانند وجے کمارآریہ نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!