رکن اسمبلی رحیم خان نے دیہاتوں کو پہنچ کر معذورافراد کاپنشن، ویکسین، بیج اور منریگا کے کاموں کاجائزہ لیا

0
Post Ad

بیدر۔ 12جون (محمدیوسف رحیم بیدری) سابق وزیر اوررکن اسمبلی رحیم خان نے حمیلہ پور، چلرگی، چمکوڈ اور گادگی دیہاتوں کادورہ کیا۔ رکن اسمبلی کے ذرائع کے بموجب رحیم خان ایم ایل اے نے چلرگی میں اس خاندان سے ملاقات کی جس کے تین افراد معذورہیں لیکن صرف ایک فرد ہی کو معذوری کاپنشن ملتاہے۔ رحیم خان نے ان کی مالی مدد کیلئے فوری طورپر تحصیلدار اور تعلقہ ہیلتھ افسران سے رابطہ کیا۔ اسی طرح جن مکانات کابارش کے سبب نقصان ہواہے، ان کا دورہ کرتے ہوئے انھیں مبینہ طورپر معاوضہ دلایاگیا۔ بعدازاں برقی محکمہ کے انجینئر سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چمکوڈ میں برقی کے جوتار ڈھیلے ہوچکے ہیں اورجو پول ہیں انہیں پوری طرح فکس اور ڈھانکا جائے۔بعدازاں وہ حمیلہ پور پہنچے۔ گاؤں کے افراد کے مطالبات کو سماعت کیا۔اور وعدہ کیاکہ جلد ہی نئے بورویل اور ہائی ماسٹ لائٹ حمیلہ پور میں لگانے کااہتمام کیاجائے گا۔ چلرگی کے پی ایچ سی (اسپتال) پہنچ کر ڈاکٹر، نرس،اور آشاورکرسے بات کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ کوویڈ۔ 19ویکسین کے لئے مزید اہتمام کریں۔ گرام پنچایت اوردیہی علاقوں کے متعلقہ عمر کے افراد کوویڈ۔ 19کے پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے ویکسین حاصل کریں۔اس موقع پر انھوں نے وہاں ہورہے ویکسی نیشن پروگرام میں بھی شرکت کی۔ یرنلی گرام پنچایت میں انھوں نے کسانوں میں فصلوں کے تخم تقسیم کئے۔گادگی میں کسانوں کے لئے فائدہ مند فصلیں بونے اور وہاں کے اندرونی مسائل جیسے پانی، سڑک، اور نالیوں وغیرہ سے متعلق سماعت کئے۔ اور وعدہ کیاکہ وہ وقت کے اندر ان مسائل کو حل کریں گے۔ پی ڈی اوز سے مخاطب ہوکر انہیں منریگا کے کام سے متعلق ہدایات دیں اورکہاکہ جو ضرورت مند مزدوروں کے علاوہ تمام مزدوروں کو مزدوری ملنی چاہیے۔ اس دورے میں تحصیلدار، پی ڈی اوز، گرام پنچایت چیرمین،نائب چیرمین، اراکین اور دیہاتوں کی عوام شریک رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!