5سالہ محمد تجمل الدین نے قرآن پاک مکمل کیا

0
Post Ad

بیدر۔ 12جون (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدرساکن محلہ راؤ تعلیم اورمالک ہاپ کام جوس سنٹر امبیڈکر سرکل بیدر جناب محمد تاج الدین کے 5سالہ فرزند محمد تجمل الدین نے اپنی قرآن شریف (ناظرہ) مکمل کرلی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جب کہ طلبہ کے پری پرائمری اسکول تک بند ہیں، ایسے میں فکرمند والدین اپنے بچوں کی مختلف طریقے سے تعلیم دے کران کی تربیت کررہے ہیں۔ ان ہی میں محمد تجمل الدین بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے فکرمند والدین کو کل یہ خوشخبری دی کہ ان کی قرآن شریف مکمل ہوئی ہے۔جس پر والدین، دادی، نانا، چچا، ماموں وغیرہ نے ان کی گلپوشی فرماتے ہوئے اپنی مسرت کااظہا رکیاہے۔اور انھیں علم قرآن وسنت اور علم نافع حاصل کرنے کی دعاؤں سے نوازا ہے۔ واضح رہے کہ محمد تجمل الدین بیدر کے اردو صحافی جناب محمد علیم الدین بندہ نوازی کے بھانجہ ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!